ریڈیو پاکستان پر حملے میں پی ٹی آئی کے لوگ براہ راست ملوث نکلے، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2026 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)پنجاب کی وزیر اطلاعات و نشریات عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ 9مئی کو پشاور میں ہونے والے ہنگاموں میں وزیر اعلی کے پی کی فوٹیج سامنے آئی ہے جو پنجاب فرانزک سے تصدیق شدہ ہے، ان کو جھوٹ بولنے اور اپنے گناہوں کو نہ ماننے کی بیماری ہے۔لاہور ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی نے بھی کچھ پوسٹیں اپنے سوشل میڈیا پر لگائی تھیں لیکن بعد میں ڈیلیٹ کر دی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور سہیل آفریدی کی فوٹیج جو ان کے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تھیں ان کا مکمل تجزیہ کیا گیا ہے۔ مراد سعید کی فوٹیج بھی ریکارڈ پر ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں آپ کو جگہیں بتا دی گئی ہیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ ابھی یہ کہتے ہیں 9 مئی کو فالس آپریشن تھا، ان کے لیے بے شمار ثبوت اکٹھے ہو چکے ہیں۔ پشاور میں ریڈیو اسٹیشن کے پاس کور کمانڈر ہاوس ہے جب ان کو وہاں جانے کی اجازت نہیں ملی تو انہوں نے ریڈیو اسٹیشن کو آگ لگا دی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی کراچی کے دورے پر ہیں جن کا کام صرف انارکی پھیلانا، بدتمیزی کرنا اور میڈیا پر حملہ کرنا ہے۔ سی ایم کے پی کے مزار قائد بھی گئے اور مجھے یقین ہے انہوں نے قائد کے مزار پر معافی مانگی ہوگی کہ کس طرح انہوں نے جناح ہاوس پر جلاو گھیراو کیا۔عظمی بخاری نے کہا کہ کل میں نے ایک فوٹیج دیکھی جس میں ایک بچے کو گود میں بٹھا کر ایک فوٹیج جاری کی گئی اور اس پر بڑے فخر سے بتا رہے ہیں کہ یہ بچہ خیبر پختونخوا سے یہاں کمانے آیا ہے۔ ان کو شرم نہیں آتی کہ ایک بچہ ان کے صوبے کا چائلڈ لیبر پر مجبور ہے اور روزگار بھی اسے اپنے صوبے میں نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ انہیں جلسہ کرنے کا شوق تھا اور جب جلسے کے لیے جگہ دی گئی تو وہاں کے بجائے سڑکوں پر لوگوں تنگ کر کے نکلنے کی ضد کی گئی۔ فساد گروپ کی ہمیشہ سے کوشش رہتی ہے کہ ملک میں حالات خراب کیے جائیں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کو پیسے بھی سیدھے طریقے سے لوگ نہ بھیجے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ ایک مہاتما کہتے تھے کہ ان کی پارٹی کے لوگ دہشت گردی میں ملوث ہوئے تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ ایک فرانزک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں ریڈیو پشاور پر حملہ کرنے والوں کے نام سامنے آئے ہیں۔ کے پی والے کہہ رہے ہیں کہ فرانزک رپورٹ لاہور کیوں بھجوائی، بھائی آپ 13 سال سے کے پی میں ہیں تو بنا لیتے۔انہوں نے کہا کہ کیا کوئی نئی سازش پلان ہو رہی ہے، ادھر ہم ادھر تم کا نعرہ لگا تھا اور اس کی قیمت ادا کی، تمہارا پاکستان اور ہمارا پاکستان کا مطلب کیا ہے۔ ریاست کو اپنے سامنے جھکانے اور قانون کو باندھی بنانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب کے اندر مقدمات میں سزائیں ہو چکی ہیں، ہم رانا ثنا اللہ کی طرح فیک ہیروئن ڈال کر سزائیں موت نہیں دینا چاہتے۔ مریم نواز کو کہا گیا تھا کہ بی کلاس لے سکتی ہیں لیکن انھوں نے نہیں لی، جب انقلاب نکلتا ہے تو وہ یہ نہیں کہتا کہ مجھے ڈنڈے مارو گے تو میں نہیں نکلوں گا، ان کو کھلی چھوٹ اب تک ملی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جتنے بھی ملک میں اچھے کام ہوئے ہیں چاہے وہ ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کے کام ہوں یا ترقیاتی کام ہوں وہ ایک ہی پولیٹیکل پارٹی کے دور میں ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب ایک سیاستدان کو اس ملک نے بہت عزت دی لیکن اس کی کارکردگی کو دیکھیں تو سوائے بھنگ کی کاشت اور انڈے کٹے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہر نیا سال پاکستان کے لیے اچھی خوشخبریاں اور خوشحالی کی طرف بڑھ رہا ہے، انٹرنیشنل ریٹنگز اکانومی کے حوالے سے ہوں یا کسی اور سے متعلق پوری دنیا میں مانا جارہا ہے۔ اوورسیز کی طرف سے ریکارڈ پیسے پاکستان بھیجے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجوڈیشل کمیشن اجلاس، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری جوڈیشل کمیشن اجلاس، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری وزیراعظم کی نیووٹیک کیو اپرینٹس شپ قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت لوگ ٹیکس زیادہ ہونے کی وجہ سے ملک چھوڑ رہے ہیں، سپر ٹیکس کیس میں وکیل کے دلائل محمود خان اچکزئی کا بیان ملک دشمن سیاست کا پردہ چاک کر چکا ، اکبر ایس بابر اسلام آباد لوکل گورنمنٹ نظام میں بڑی تبدیلیاں ، صدر نے آرڈیننس جاری کر دیا تین روزہ فیوچر منرل فورم 2026سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہوگا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عظمی بخاری نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

آبنائے ہرمز اور باب المندب کا متبادل تیار کرنے میں دہائیاں لگیں گی، عرب ماہر

متبادل زمینی توانائی راہداریوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک، شام یا ترکیہ کے راستے مجوزہ پائپ لائن منصوبے طویل المدتی سرمایہ کاری کے متقاضی ہیں، جن کی تکمیل میں کئی دہائیاں لگ سکتی ہیں، اس لیے وہ قلیل مدت میں موجودہ بحران کا حل فراہم نہیں کر سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک عرب ماہر معاشیات نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب کی بیک وقت بندش عالمی معیشت کو تباہ کر دے گی۔ ان دونوں آبنائے کا متبادل بنانے میں دہائیاں لگیں گی۔ بین الاقوامی معیشت کے معروف عرب ماہر ڈاکٹر کامل وزنة نے ایران میں جاری جنگ اور اہم سمندری گزرگاہوں، خصوصاً آبنائے ہرمز اور باب المندب کی ممکنہ بندش کے تباہ کن نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ جاری رہی تو دنیا ایک ایسے حقیقی خطرے سے دوچار ہو جائے گی جو ہر فرد کی زندگی کو متاثر کرے گا اور عالمی منڈیوں کو مہنگائی کی ایک غیر معمولی لہر کی طرف دھکیل دے گا۔ ڈاکٹر کامل وزنة نے عربی ویب سائٹ عربی 21 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باب المندب کا فوجی کشیدگی کے دوسرے بڑے مرکز کے طور پر سامنے آنا عالمی منڈیوں میں استحکام کی بحالی اور معاشی بہتری کے عمل کو روک چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خام تیل کی قیمتیں بتدریج بڑھتے ہوئے 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہیں، اور اگر موجودہ کشیدگی برقرار رہی تو قیمتوں میں مزید اضافے کا خطرہ انتہائی سنگین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اشیا اور توانائی کی ترسیل کے سمندری راستوں کی بندش دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافے اور تمام ممالک کے معاشی مسائل میں شدت کا باعث بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب مسئلہ صرف ایک آبنائے کی بندش تک محدود نہیں رہا، بلکہ پوری کی پوری ریاستیں عالمی تجارت کے بہاؤ اور بنیادی وسائل تک رسائی سے محروم ہو رہی ہیں، جس کے باعث یہ وسائل عالمی منڈیوں تک نہیں پہنچ پا رہے۔ ڈاکٹر کامل وزنة نے خطے اور خصوصاً سعودی عرب پر اس بحران کے اثرات کے حوالے سے کہا کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری آمدورفت متاثر ہونے سے خطے کے ممالک کی برآمدات اور صنعتی سرگرمیوں کو نقصان پہنچے گا، اگرچہ سعودی عرب کی معیشت نسبتاً مضبوط اور زیادہ لچکدار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بحران نے پورے خطے میں معاشی سست روی پیدا کر دی ہے، جس کے اثرات جائیداد کی مارکیٹ، روزگار، سرمایہ کاری کے مواقع اور بیرونِ ملک مقیم افراد کی ترسیلاتِ زر پر بھی پڑ رہے ہیں۔ ان کے مطابق کوئی بھی ملک اپنے علاقے یا اپنے ملک میں جاری جنگ سے فائدہ نہیں اٹھاتا، اسی لیے بحران کے خاتمے کے لیے جلد از جلد سیاسی حل تلاش کرنا ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر کامل وزنة نے زور دے کر کہا کہ اگر یہ اہم سمندری گزرگاہیں بند رہیں تو عالمی معیشت کے پاس اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی فوری یا تیار متبادل موجود نہیں ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا کے 20 سے 25 فیصد بنیادی وسائل اور توانائی کی ترسیل آبنائے ہرمز اور باب المندب کے ذریعے ہوتی ہے، اور عالمی اسٹاک مارکیٹیں بھی متعدد بار اس صورتحال کے ممکنہ نتائج سے خبردار کر چکی ہیں۔

متبادل زمینی توانائی راہداریوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک، شام یا ترکیہ کے راستے مجوزہ پائپ لائن منصوبے طویل المدتی سرمایہ کاری کے متقاضی ہیں، جن کی تکمیل میں کئی دہائیاں لگ سکتی ہیں، اس لیے وہ قلیل مدت میں موجودہ بحران کا حل فراہم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے منصوبوں کی کامیابی سیاسی استحکام سے مشروط ہوتی ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے روس اور جرمنی کے درمیان گیس پائپ لائن کی مثال دی، جو مکمل ہونے کے باوجود یوکرین جنگ کے بعد تخریب کاری کا نشانہ بنی اور دھماکے سے تباہ کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • نفرت اور برادری کی سیاست ختم کر کے ترقی کو آگے بڑھانا ہوگا، وزیراعظم آزاد کشمیر
  • ایشین گیمز کرکٹ : پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو براہِ راست کوارٹر فائنل میں رسائی مل گئی
  • دہشتگردی میں بھارت کا کردار واضح، بلوچستان کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیراعظم شہباز شریف
  • بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • آبنائے ہرمز اور باب المندب کا متبادل تیار کرنے میں دہائیاں لگیں گی، عرب ماہر
  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر