—فائل فوٹو

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ حیدرآباد سے واپسی پر سہیل آفریدی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالی گئی، سپرہائی وے پر کام ہو رہا تھا، سندھ حکومت سیکیورٹی نہ دیتی تو کیا سہیل آفریدی حیدرآباد جاسکتے تھے؟

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو سعید غنی نے خوش آمدید کہا، سندھ حکومت نے سہیل آفریدی کو تمام سہولتیں اور سیکیورٹی فراہم کی۔

سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ سیاسی دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں پر ہمیں اعتراض نہیں تھا، قافلہ شارعِ فیصل پر پہنچا تو ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

کراچی میں رکاوٹوں کے باوجود جلسہ،PP کی فسطائیت یاد رہے گی، ڈی چوک کیلئے عمران کی کال کا انتظار، وزیراعلیٰ KP

کراچی وزیراعلیٰ خیبرپختو نخواسہیل آفریدی.

..

انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو علم تھا کہ وہ جناح باغ میں بڑی تعداد جمع نہیں کرسکیں گے، سہیل آفریدی کو پتہ تھا کہ جناح باغ میں بڑی تعداد میں کارکن جمع نہیں ہوں گے، اس لیے سڑکوں پر خطاب کیا۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ نمائش چورنگی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، میڈیا کی گاڑیوں پر حملہ کیا، ظاہری سی بات ہے پتھراؤ پر لاانفورسمنٹ ادارے اور پولیس حرکت میں آئیں گے۔

سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ آپ نے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کیں، یہ پیپلز پارٹی کو بھی قابل قبول نہیں، پیپلز پارٹی نے بھی جدوجہد کی ہے لیکن ریاست کے خلاف نعرے اور تقریر نہیں کیں۔ میں کے پی کے جاؤں اور بانی پی ٹی آئی کو گالیاں دوں تو کیا پی ٹی آئی ویلکم کرے گی۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں وزرائے اعلیٰ نے آج صبح ملاقات کرنا تھی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو بلاول بھٹو کے ہمراہ تھرپارکر کا دورہ پر جانا پڑ گیا، انہوں نے سہیل آفریدی کو فون کر کے بتا دیا تھا، مراد علی شاہ نے سہیل آفریدی سے کہا تھا کہ شرجیل میمن ان سے ملاقات کریں گے۔

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سعدیہ جاوید سہیل آفریدی سندھ حکومت انہوں نے کے خلاف نے کہا کہا کہ تھا کہ

پڑھیں:

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد:

حکومت نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے 95.049 ملین روپے (تقریباً 9 کروڑ 50 لاکھ روپے) مالیت کی نئی بلٹ پروف ٹویوٹا لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ گاڑی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکریٹریٹ کے استعمال کے لیے حاصل کی جائے گی تاکہ چینی وفود اور ماہرین کو محفوظ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق چینی شہریوں کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ذمے داری ہے اسی مقصد کے تحت یہ گاڑی خریدی جا رہی ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ نئی لینڈ کروزر پہلے سے موجود بلٹ پروف گاڑیوں اور کم از کم 2ہیلی کاپٹروں کے علاوہ ہوگی، جنھیں مختلف سرکاری ادارے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے استعمال کر رہے ہیں یا خریدنے کے عمل میں ہیں۔

سی پیک سیکریٹریٹ نے موقف اختیار کیا کہ کابینہ ڈویژن کے محدود گاڑیوں کے بیڑے کے باعث مطلوبہ وقت پر بلٹ پروف گاڑیاں دستیاب نہیں ہوتیں، جس سے اہم سرکاری ملاقاتوں، غیر ملکی وفود کے دوروں اور اجلاسوں میں تاخیر یا بعض اوقات منسوخی کی نوبت آ جاتی ہے۔

دستاویزات کے مطابق نجی مارکیٹ سے کرائے پر بلٹ پروف گاڑیاں لینا نہ صرف غیر یقینی بلکہ انتہائی مہنگا بھی ثابت ہوتا ہے، جس سے قومی خزانے پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔حکومت نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) کے رول 42(c)(vii) کے تحت براہِ راست معاہدے کے ذریعے گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

3 ٹویوٹا ڈیلرز نے قیمتیں پیش کیں، جن میں،ٹویوٹا سینٹرل موٹرز: 95.049 ملین روپے،ٹویوٹا پورٹ قاسم: 95.25 ملین روپے،ٹویوٹا سوسائٹی: 95.45 ملین روپے ہے،حکومت نے سب سے کم بولی دینے والی ٹویوٹا سینٹرل موٹرز کی پیشکش منظور کر لی۔

سی پیک سیکریٹریٹ کے پاس گاڑی کی خریداری کے لیے مطلوبہ رقم موجود نہیں تھی، جس پر وزارتِ منصوبہ بندی نے مختلف منصوبوں سے 5 کروڑ 83 لاکھ روپے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

تاہم مالی سال کے اختتام تک ضروری منظوری نہ ملنے کے باعث آرڈر جاری نہ ہو سکا۔

وزارت نے یہ رقم مختلف منصوبوں سے فراہم کرنے کا انتظام کیا، جن میں،سینٹر فار ایکسی لینس برائے سی پیک سے 1 کروڑ 88 لاکھ روپیوفاقی ایس ڈی جیز پروگرام سے 91 لاکھ روپے،مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منصوبے سے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے،پالیسی ریسرچ گرانٹس پروگرام سے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے ،ان میں 62 لاکھ روپے وہ بھی شامل تھے جو کنٹریکٹ ملازمین کی ادائیگی کے لیے مختص تھے۔

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن