اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے ایران میں حالیہ مظاہروں کے حوالے سے ایک تفصیلی پریس ریلیز جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کو پرامن احتجاج کے حق کا مکمل احترام ہے، تاہم تشدد، تخریب کاری اور غیر ملکی مداخلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

پریس ریلیز کے مطابق 28 دسمبر 2025 کو تہران بازار میں بعض تاجروں کی جانب سے غیر ملکی زرِ مبادلہ کی شرح میں اضافے کے باعث معاشی خدشات پر مبنی احتجاجی اجتماعات ہوئے، جنہیں آئین کے تحت جائز مطالبات قرار دیا گیا۔ ایران نے واضح کیا کہ پرامن مظاہرین کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور حکومت ان مطالبات کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

آئندہ ماہ وسط ایشیائی ریاستوں قازقستان اور ازبکستان کے صدور کا الگ الگ دورہ پاکستان متوقع

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرامن احتجاج اور تشدد پر مبنی سرگرمیوں میں واضح فرق کیا جانا چاہیے۔ ایران کے مطابق بعض پرامن مظاہروں کو غیر ملکی مداخلت کے ذریعے ایک محدود گروہ نے تشدد میں تبدیل کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے، مولوتوف کاک ٹیلز کے استعمال اور بعض مقامات پر اسلحے کے استعمال جیسے واقعات پیش آئے۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ اقدامات نہ صرف عوامی جان و مال کے لیے خطرہ ہیں بلکہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے تحت پرامن احتجاج کے دائرہ کار سے بھی باہر ہیں۔ حکومت نے زور دیا کہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے اسلحے اور دستی ساختہ دھماکا خیز مواد کے استعمال سے عوامی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوئے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹانک بم دھماکہ میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ایرانی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتہائی ضبط اور تناسب کے اصولوں کے تحت کارروائی کی اور عوامی نظم و نسق بحال کرنے کی کوشش کی، جبکہ انسانی حقوق کے تقاضوں کو مدِنظر رکھا گیا۔

اعلامیے میں صیہونی حکومت اور بعض امریکی حکام کے بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایران کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا گیا۔ ایران نے الزام عائد کیا کہ ایسے بیانات تشدد اور دہشت گردی کو ہوا دینے کے مترادف ہیں اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

ایران نے یہ بھی کہا کہ یکطرفہ امریکی پابندیوں نے ایرانی عوام کی معیشت اور روزمرہ زندگی پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں، جن کے باعث مالی وسائل محدود، تجارت متاثر اور بنیادی اشیاء تک رسائی مشکل ہوئی، جس سے عام شہریوں پر معاشی دباؤ میں اضافہ ہوا۔

میں اپنے لیڈر سے ملنا چاہتا ہوں لیکن کسی نے نہیں سنی، جب دیوار سے لگایا جاتا ہے تو پھر احتجاج کا آپشن ہی بچتا ہے،وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی

آخر میں اسلامی جمہوریہ ایران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قومی خودمختاری، عوامی سلامتی اور پرامن احتجاج کے حق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، جبکہ غیر ملکی مداخلت اور تشدد کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: غیر ملکی ایران نے

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت