دھان گلی  شہہ زور گاڑی حادثہ میں تین افراد کی اموات اور پانچ سے زائد زخمی۔اطلاع ملتے ہی ینگ بلڈ بینک ڈڈیال کی ایمبولینس موقعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری تحصیل ھیڈ کواٹر ہسپتال ڈڈیال پہنچایا گیا جن میں ایک شدید زخمی کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔جن کی اموات ہوئیں ہیں ان میں طاہر ندیم ولد خواجہ احمد دین ساکن پلندری، راشد ولد احمد ساکن ساگری اور عاصم ولد منظور ساکن کلر سیداں شامل ہیں جبکہ زخمیوں کے مکمل نام معلوم نہ ہو سکے۔گاڑی شہہ زور علی الصبح ساگری سے بیل دوڑ بن ساہیں ڈڈیال کے مقابلہ میں شرکت کرنے کے لیے آ رہی تھی کہ  تقریبا دس بجے دھان گلی کے مقام پر پر موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری اور دھند کے باعث حادثہ کا شکار ہو گئی۔پولیس تھانہ ڈڈیال اور بلڈ بینک ڈڈیال کے نوجوان اطلاع ملتے ہی  خون کے عطیات دینے فوری تحصیل ہسپتال ڈڈیال پہنچ گئے جبکہ ان کی ایمبولینس حادثہ کے مقام پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال ڈڈیال پہنچایا گیا

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی

حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حافظ آباد میں رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹریفک وارڈن کی جانب سے ریلوے پھاٹک کے قریب رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا گیا جس پر ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور اس نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ آئے روز کے بھاری جرمانوں سے تنگ ہوکر رکشے کو آگ لگائی ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او کامران حمید کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے