برطانیہ کے سب سے بڑے رومی قبرستانوں میں سے ایک میں 300 سے زائد قبریں دریافت کی گئی ہیں۔

برطانیہ کے علاقے کمبریا میں 33 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کے لیے کھدائی کے دوران قدیم رومی قبرستان کی باقیات کے شواہد سامنے آئے۔

ماہرِینِ آثارِ قدیمہ نے 2025 میں پینرتھ اور اسکاچ کارنر کے درمیان اے 66 نامی سڑک کو چوڑا کرنے سے قبل کام شروع کیا۔

اگرچہ ماہرین کو اس علاقے کے قدیم روم سے تعلق کے حوالے سے 1960 کی دہائی سے علم تھا، ان کے ہاتھ ایسا کوئی موقع نہیں آسکا تھا جس کی بدولت وہ اس جگہ پر کھدائی کر پاتے۔

مزید پڑھیں

یوٹیوب سے سیکھ کر نوجوان نے لاکھوں ڈالر کی کمپنی بنالی

جرمنی: 50 بھیڑوں کا جتھہ سپر مارکیٹ میں گھس گیا، افرا تفری مچ گئی

اس جگہ سے ملنے والے شواہد قبل قدیم رومی دور میں ہونے والی تدفین کی روایات سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہیں۔

ڈاکٹر لورین مکنٹائر نے موقع سے 340 کے قریب قبروں کے شواہد کی تصدیق کی اور ان میں مردوں کو جلانے اور دفنانے دونوں طریقوں کی جانب اشارے ہیں۔

ماہر کے مطابق یہ جگہ جتنی کھودی گئی ہے اس سے زیادہ بڑی ہوسکتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار