Jasarat News:
2026-06-02@22:29:41 GMT

راولپنڈی میں ٹریفک حادثہ‘4 افراد جاں بحق‘ 5 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) میں کلرسیداں کی حدود کے قریب دھان گلی آزاد کشمیر روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق لوڈر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ جس جگہ حادثہ ہوا وہ دھان گلی روڈ آزاد کشمیر کا علاقہ ہے ، گاڑی میں بیل لوڈ تھے اور اطلاعات ہیں کہ سوار بیل دوڑ میں شرکت کے لیے جاریے تھے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا، واقعہ ذاتی لڑائی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ میں دو برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جو ذاتی نوعیت کا تھا۔ 

اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے باپ اور اس کا ایک بیٹا دم توڑ گئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے اور عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہے۔ 

ایس ایس پی غربی نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر حاصل کردہ معلومات کے مطابق فائرنگ عظیم نامی شخص نے کی جو فرار ہوگیا اس کی تلاش میں پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • جاپان میں جنگلی ریچھ نے حملے کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق