لاہور کے پوش علاقے میں بابراعظم کے عالیشان گھر کی تعمیر مکمل
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260113-08-14
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان بابراعظم کے نئے گھر کی تعمیر مکمل ہوگئی، جو لاہور کے پوش علاقے ڈی ایچ اے فیز فائیو میں واقع ہے۔یہ رہائش گاہ جدید اور نیو کلاسیکل طرز تعمیر کا حسین امتزاج ہے، جس نے اپنے منفرد ڈیزائن اور جدید سہولیات کے باعث خاصی توجہ حاصل کرلی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس شاندار گھر میں کشادہ بیڈرومز، وسیع ہالز اور ایک خصوصی ٹرافی روم بھی شامل ہے، جہاں بابراعظم کے کرکٹ کیریئر کی نمایاں کامیابیوں اور اعزازات کو خوبصورتی سے آویزاں کیا گیا ہے۔ گھر کے اندرونی حصوں میں کشادگی، سادگی اور ہم آہنگی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے،رہائش گاہ کا مرکزی داخلی دروازہ، نفیس فنشنگ اور صاف ستھری لائنز اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتی ہیں جبکہ جدید سہولیات کے ساتھ متوازن ڈیزائن اسے ایک منفرد شناخت فراہم کرتا ہے،نئے گھر کی تکمیل پر بابراعظم کے والد اعظم صدیق کی جانب سے ایک جذباتی پیغام بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر معروف مصنف خلیل جبران کی تحریر کا اردو ترجمہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ:گھر اینٹوں سے نہیں بلکہ رہنے والوں سے بنتے ہیں اور خدا ان پیشانیوں کو پسند کرتا ہے جو اس کے حضور جھکتی ہیں۔ اعظم صدیق نے اپنے پیغام میں دعا کی کہ یہ گھر ہمیشہ خوشیوں سے آباد رہے اور اس کا ہر گوشہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور ہو۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بابراعظم کے
پڑھیں:
خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان ریلویز نے خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق سابق ڈویژنل انجینئر(ڈی ای این)ملتان عابد رزاق کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ سابق اسسٹنٹ انجینئر (اے ای این)خانیوال راجا یوسف کو بھی سروس سے برخاست کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ خانیوال پل حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ عوامی جانوں کے نقصان پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔وزیر ریلوے کی ہدایت پر حادثے کی جامع انکوائری شروع کی گئی تھی۔(جاری ہے)
انکوائری رپورٹ میں متعلقہ افسران کی غفلت اور ذمہ داری کا تعین کیا گیا جس کی روشنی میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اپنے زیرو ٹالرنس مقف پر قائم رہے اور حادثے کا کیس منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔ وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا اور غفلت، لاپروائی یا نااہلی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔