کراچی: فائرنگ اور حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260113-02-11
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ لاسی گوٹھ میں فائرنگ سے 28 سالہ اجمل خان جاں بحق ہو گیا۔ شرافی گوٹھ مانسہرہ کالونی میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے ڈیوٹی سے گھر جانے والی 45 سالہ خاتون اسماء جاں بحق اور 22 سالہ سمیکا زخمی ہو گئی۔ گزری پل پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 25 سالہ باسط فٹ پاتھ سے سر ٹکرانے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ شاہ فیصل کالونی میں 19 سالہ مریم تبسم کی پھندا لگی لاش ملی۔ دوسری جانب نیول کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 40 سالہ ارشد زخمی ہوا، کلفٹن بلاول چورنگی پر پراسرار فائرنگ سے 22 سالہ دعا، سکندر آباد میں اندھی گولی لگنے سے 10 سالہ بشریٰ اور خالد بن ولید روڈ پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 24 سالہ شمس الدین زخمی ہو گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔