data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260113-02-18
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سندھ کے شہر کنری میں سرخ مرچ پروسیسنگ یونٹ کی بحالی کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے SMEs کو درپیش چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت کی کمی اور پیچیدہ طریقہ کار قرضوں کے حصول میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جون 2025 میں ختم کی گئی 6 فیصد ری فنانس اسکیم کو دوبارہ بحال کرنے کی تجویز دی۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ انٹرپرائز ڈویلپمنٹ فنڈ (SEDF) نے 30.

8 ارب روپے کی نجی سرمایہ کاری متحرک کی ہے اور اب تک 214 اداروں کی معاونت کی جا چکی ہے۔ انہوں نے توانائی کے بڑھتے نرخوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شمسی توانائی اپنانے والے اداروں کے لیے زیرو ڈیوٹی کی تجویز دی۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر نے SMEs کے لیے خصوصی بجلی پیکج اور ری فنانس اسکیم کی بحالی کے معاملات وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت جام اکرام دھاریجو نے “سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ” کے ذریعے ریگولیٹری طریقہ کار کو آسان بنانے اور نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کرنے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری میں اضافہ اور معیشت کی مجموعی ترقی کے لئے شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لئے صنعت وحرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی مصنوعات کی ملکی پیداور اضافے کے ساتھ ساتھ برآمدات بڑھانے کے لیے موٴثر پالیسی اقدامات حکومتی ترجیحات کا حصہ ہیں، صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات کا مقصد طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح ہونا چاہئے۔ 

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل کی توانائی کی ضروریات کو متبادل توانائی کے ذرائع سے پورا کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام ہو رہا ہے، توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مختلف شعبوں میں شمولیت کے لئے تمام وزارتیں اور ماہرین کی بامعنی مشاورت کو یقینی بنائیں، موثر ترقیاتی پالیسیز کی تشکیل و نفاذ کے لیۓ تمام وزراتیں باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے کام کریں، تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

پنجاب میں آندھی اور طوفان سے تباہی ، ایک شہری جاں بحق، 46 گھر متاثر

اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کی جانب سی مختلف زیر غور پالیسی تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر پاور ڈیویژن سردار اویس لغاری، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، کے معاون خصوصی ہارون اختر اور ڈائریکٹر جنرل ایس آئی ایف سی میجر جنرل اسد الرحمن چیمہ اور متعلقہ اداروں کے عہدے داران نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا