جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے ناظمین علاقہ جات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی ڈاکٹر نورالحق نے نظم ضلع کی مشاورت سے ناظمین علاقہ جات کے تقرر کا اعلان کردیا۔ نجم الثاقب گیلانی کومومن آباد یوسی 1فرید کالونی ، محمد معراج کو مومن آباد یوسی 2ہریانہ کالونی، مجیب الرحمن کو مومن آباد یوسی 3بسم اللہ کالونی،احتشام احمد کو مومن آباد یوسی اسلام نگر ، زاہد انور کو مومن آباد یوسی 5، الطاف حسین کو مومن آباد یوسی 6فرنٹئیر کالونی، عطا الرحمن کو مومن آباد یوسی 7بنارس،حاجی دلفروز کو مومن آباد یوسی 8پیرآباد، عثمان احمد کو یوسی 1پٹھان کالونی، آصف شیخ کو یوسی 2,3پاک کالونی، سعید چوہان کو یوسی 5شیرشا ہ لیبر اسکوائر، شاہنواز کو یوسی 6شیرشاہ گلبائی ، حاجی شمس الرحیم کو یوسی 4ہارون آباد اور یاسر خان سواتی کو یوسی 8میٹروول کا ناظم علاقہ مقرر کردیا گیاہے ۔ امیر ضلع ڈاکٹر نورالحق نے تمام ذمے داران کے لیے راہ حق میں استقامت کی دعا کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کو مومن ا باد یوسی کو یوسی
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔