محرابپور،اہم اسپتال روڈ سے بجلی کے اتارے گئے تار بلدیہ کی بھینٹ چڑھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260113-11-1
محراب پور(جسارت نیوز)9 ماہ قبل گورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول برائے طلبہ سے گورنمنٹ اسپتال تک لگے ہوئے سولر لائٹ پول محکمہ بلدیہ نے مرمت کے نام پر اتار کر خفیہ جگہ پر منتقل کردیئے تھے، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور نوشہرو فیروز کے کوآرڈنیٹر محمد سلیم مغل کے مطابق اسکول، ٹاؤن کمیٹی، سرکاری اور وٹنری اسپتال روڈ پر لگے ہوئے سولر لائٹ پول اتارے جانے کے نو ماہ گزرجانے پر بھی دوبارہ نہیں لگ سکے ہیں شاید انہیں ذاتی استعمال میں لایا جا چکا ہے جو کرپشن اور بدعنوانی ہے کیونکہ ان سولر لائٹ پول کی مالیت 30 لاکھ روپے ہے، سیاسی سماجی فلاحی رہنما ایڈووکیٹ آصف جاوید رندھاوا کے مطابق محکمہ بلدیہ محراب پور ہے اسے پونے چارکروڑ کا ماہانہ بجٹ ملتا ہے لیکن چیئرمین جاوید میمن شاید غریب جس کے ایماء پر اپنے ٹاؤن ملازمین کے ذریعے اسٹریٹ لائٹس کے سولر پولز غائب کرکے اسپتال راستے کو اندھیرے میں جھونک دیا سماجی رہنما محمد یاسر،ذیشان کے مطابق کروڑ پتی چیئرمین جاوید میمن کی اس سے بڑھ کر نالائقی کیا ہوگی پورے شہر کی گلیوں میں اسٹریٹ لائٹس کے پول نصب نہیں کئے گئے پول لگانے کے بجائے انہوں نے اسپتال روڈ کو اندھیروں کے حوالے کر دیا ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ میں کہا ہے غائب کئے گئے پولز برآمد کراکر نصب کیئے جائیں، ذرائع کے مطابق یہ پول کسی فیکٹری میں رکھے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NAPRA) نے 1 روپیہ 73 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
مزید پڑھیں:دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
نیپرا اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔