ٹرمپ کی ایران کو دھمکیاں پرانا سامراجی ہتھکنڈا ہے، سراج الحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا ہے کہ آج ایران نشانے پر ہے، کل کسی اور کی باری ہوگی۔ لہٰذا پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔ محض امریکہ کی خوشامد سے جان نہیں چھوٹے گی۔ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام مسلم ممالک برادر ملک کے ساتھ عملی طور پر کھڑے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے ایران پر فوجی کارروائی کی دھمکیاں دراصل کمزور ممالک کے وسائل پر قبضے کا پرانا سامراجی ہتھکنڈا ہیں۔ اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا یہی وہ نوآبادیاتی مائنڈ سیٹ ہے جس کے تحت برطانیہ اور فرانس نے دنیا کو کالونیوں میں تقسیم کیا۔ آج ایران نشانے پر ہے، کل کسی اور کی باری ہوگی۔ لہٰذا پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔ محض امریکہ کی خوشامد سے جان نہیں چھوٹے گی۔ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام مسلم ممالک برادر ملک کے ساتھ عملی طور پر کھڑے ہوں، نہ کہ محض زبانی بیانات اور رسمی مذمت پر اکتفا کیا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تمام مسلم ممالک
پڑھیں:
گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے اور انہیں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح مکمل آئینی اور بنیادی حقوق ملنے چاہئیں۔(جاری ہے)
جی بی ای-8 سکردو-2 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار حاجی اکبر تابان کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آ کر عوام کی محرومیاں ختم کرے گی اور گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ میں مؤثر آواز اٹھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور خطے میں بجلی کے نئے منصوبے متعارف کرائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کے قیام کا جو مقصد تھا، اسے پورا کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان مسلم دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے اور بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست الزام تراشی نہیں بلکہ دلیل، خدمت اور عوامی ترقی کی سیاست ہے۔