data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر ایلیسا ہیلی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ایلیسا ہیلی بھارت کے خلاف آنے والی سیریز کے بعد تمام فارمیٹس سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گی۔

35 سالہ ایلیسا ہیلی نے 2010 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا اور ایک دہائی سے زائد عرصے تک آسٹریلوی ویمن ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی رہیں۔ انہوں نے 295 انٹرنیشنل میچز میں 7 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے جبکہ وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیتے ہوئے 275 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایلیسا ہیلی نے 2023 میں فل ٹائم کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں اور ان کا شمار آسٹریلیا کی کامیاب ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ وہ مجموعی طور پر 8 آئی سی سی ورلڈ کپ ٹائٹلز جیتنے والی ٹیموں کا حصہ رہیں، جو ان کے شاندار کیریئر کا نمایاں اعزاز ہے۔

ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ایلیسا ہیلی کا کہنا ہے کہ وہ ملے جلے جذبات کے ساتھ بھارت کے خلاف سیریز کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہہ رہی ہیں۔ ان کے مطابق اگرچہ آسٹریلیا کے لیے کھیلنے کا جذبہ اب بھی موجود ہے، تاہم مقابلے کی یادگار شدت پہلے جیسی نہیں رہی، اس لیے یہی ریٹائرمنٹ کا موزوں وقت ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گی، تاہم ہوم گراؤنڈز پر بھارت کے خلاف آخری مرتبہ ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کھیلیں گی۔ واضح رہے کہ ایلیسا ہیلی آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی اہلیہ بھی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی

پاور ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال جون کے دوران بجلی صارفین کو فی یونٹ 20 پیسے کا خالص ریلیف ملے گا۔

اعلامیے کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.73 روپے فی یونٹ اضافہ جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.93 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کو مجموعی طور پر 20 پیسے فی یونٹ کا فائدہ حاصل ہوگا۔

پاور ڈویژن کے مطابق جون میں بجلی کے نرخ جنوری تا مئی 2026 کے مقابلے میں برقرار رہیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سہ ماہی ریلیف کی شرح ماہانہ اضافے سے زیادہ رہی، جس کی وجہ سے صارفین کو خالص ریلیف میسر آئے گا۔

پاور ڈویژن نے بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے باعث عالمی توانائی منڈی شدید دباؤ کا شکار رہی اور برینٹ کروڈ آئل کی متوقع قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

پاور ڈویژن کے مطابق اس صورتحال کے باوجود حکومت نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے بجلی صارفین کو بڑے اضافی مالی بوجھ سے محفوظ رکھا۔

اعلامیے کے مطابق اپریل میں بجلی کی قیمت میں ممکنہ طور پر 5 سے 6 روپے فی یونٹ اضافے کا خدشہ تھا، تاہم حکومتی اقدامات کے نتیجے میں اس اضافے کو محدود کرکے 1.73 روپے فی یونٹ تک رکھا گیا۔ اس طرح صارفین پر تقریباً 38 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہونے سے بچ گیا۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ محدود لوڈ مینجمنٹ، مقامی گیس کے استعمال اور فرنس آئل کے مؤثر استعمال کے ذریعے توانائی کے بحران کا مقابلہ کیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.93 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے جس سے مجموعی طور پر 65 ارب روپے کا ریلیف صارفین کو ملے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ لائن لاسز میں کمی اور بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث صارفین کو نمایاں ریلیف فراہم ہوا، جبکہ متوقع بیس ٹیرف کے مقابلے میں 46 ارب روپے کی منفی تبدیلی بھی صارفین کے حق میں گئی۔

پاور ڈویژن نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے عالمی اور علاقائی سطح پر درپیش مشکلات کے باوجود بجلی کے نرخوں کو مستحکم رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بجلی صارفین پاور ڈویژن ریلیف کا اعلان عوام کو خوشخبری وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان