معروف پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں نوجوان اداکاروں کے سیٹ پر پیشہ ورانہ رویے میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران مختلف موضوعات پر بات کی اور نوجوان اداکاروں کے رویے کے حوالے سے بھی اپنے خیالات شیئر کیے۔

یہ بھی پڑھیں: نصیب سے بڑھ کر شہرت ملتی ہے نہ فالوورز، صبا فیصل نے تنقید پر خاموشی توڑ دی

اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے سینیئرز سے بہت کچھ سیکھا ہے لیکن آج کل جونیئرز کو سکھانے کی روایت ختم ہو گئی ہے اور خود جونیئرز میں سیکھنے کی خواہش کم نظر آتی ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم عقل قل ہیں ہمیں سب آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب نئے اداکار سیٹ پر آتے ہیں ہم زیادہ بات چیت نہیں کرتے اور فاصلہ رکھتے ہیں کیونکہ اگر ہم نے انہیں کچھ بتایا تو شاید وہ کہیں کہ معاف کیجیے گا آپ کون ہیں؟۔

صبا فیصل نے کہا کہ آج کل کے نوجوان اداکار بہت ذہین ہیں اور بہت اچھا کام کر رہے ہیں لیکن اب فٹ ورک کی اہمیت ختم ہو گئی ہے، پہلے بہت ریہرسل ہوتی تھی

یہ بھی پڑھیں: ’بہو کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟‘، صبا فیصل کے مشوروں پر فضا علی اور مامیا شاہ جعفر کی سخت تنقید

آج کے اداکار تکنیکی طور پر تیار ہیں، لیکن کم از کم کچھ فنکار اپنے قدموں کے کام (فٹ ورک) کو سمجھیں۔ ہم اپنے سینیئرز کے ساتھ سارا وقت گزارتے اور ریہرسل کرتے تھے لیکن آج کل اکثر اداکار یہ بھی نہیں جانتے کہ فٹ ورک کیا ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اداکار پاکستانی ڈرامے صبا فیصل صبا فیصل بیان صبا فیصل ویڈیو وائرل.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اداکار پاکستانی ڈرامے صبا فیصل صبا فیصل بیان صبا فیصل ویڈیو وائرل نوجوان اداکار صبا فیصل

پڑھیں:

پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی

ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔

پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔

مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی