پاکستان کی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر سے شادی اور طلاق کی پیشگوئی سامنے آنے کے بعد اپنے منفرد طنزیہ انداز میں ردِ عمل دیا۔ جسے مداح ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے۔ حالیہ دنوں میں ہانیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مقامی ٹی وی چینل کی ویڈیو شیئر کی جس میں ایک نجومی ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں پیشگوئی کررہا تھا، ویڈیو میں نجومی نے دعویٰ کیا کہ ہانیہ کے زائچے اور نجومی علامات کے مطابق انہیں 2026 میں طلاق کا سامنا کرنا پڑے گا حالانکہ اداکارہ اس وقت تک غیر شادی شدہ ہیں۔ ہانیہ نے ویڈیو پر اپنی مزاحیہ اور طنزیہ رائے دیتے ہوئے لکھا ’عجیب! پہلے شادی تو ہونے دو‘ ان کا یہ جواب فوری طور پر وائرل ہو گیا اور مداحوں نے اپنے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ کچھ مداحوں نے سوال اٹھایا: ’شادی سے پہلے طلاق کیسے ہو سکتی ہے؟‘ دوسرے نے مذاق میں کہا ’تو آپ نے چپکے سے شادی کرلی اور ہمیں بتایا بھی نہیں؟‘ اس واقعے سے قبل گزشتہ سال کے آخر میں یہ افواہیں بھی سامنے آئی تھیں کہ ہانیہ عامر اور ان کے سابق بوائے فرینڈ گلوکار عاصم اظہر ممکنہ طور پر دوبارہ قریب آ گئے ہیں اور شادی کے ارادے رکھتے ہیں مگر دونوں کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی