ایران کی موجودہ صورتحال، پاک ایران سرحد سے پاکستانیوں کی واپسی جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
ایران میں موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث پاک ایران سرحد پر پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات اور جنگ دونوں کے لیے تیار ہیں، ایران کا امریکا کو جواب
گوادر سے متصل گبد ریمدان بارڈر کے راستے گزشتہ 2 روز کے دوران طلبہ، سیاحوں اور زائرین سمیت تقریباً 200 پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایران کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاک ایران سرحد پر تجارتی اور عام سفری نظام مکمل طور پر معطل کر دیا گیا ہے جبکہ صرف پاکستانی شہریوں کی واپسی کا عمل جاری رکھا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم 100 سے زائد پاکستانی طلبا و طالبات گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ ایران میں ہزاروں پاکستانی طلبا مختلف جامعات میں زیر تعلیم ہیں۔
ڈپٹی کمشنر گوادر نصیب اللہ کاکڑ کو اس سلسلے میں فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واپس آنے والے پاکستانی طلبہ، سیاحوں اور زائرین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیے: ایران میں مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی
ایران میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق پاک ایران سرحد پر عام آمد و رفت بند ہے تاہم ایرانی صورتحال کے باعث کئی پاکستانی سیاح خاندان بھی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایران میں کشیدہ صورت حال کے دوران وہاں موجود پاکستانیوں کو کیا کرنا چاہیے؟ سفارتکار نے اہم ہدایات جاری کردیں
حکام کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستانی شہریوں اور طلبہ کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں اور خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران ایران کشیدگی ایران میں مقیم پاکستانی ہاکستانیوں کی ایران سے واپسی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران ایران کشیدگی ایران میں مقیم پاکستانی پاک ایران سرحد ایران میں کے لیے
پڑھیں:
پاپ کوئین میڈونا کی شاندار واپسی، ’کنفیشنز 2‘ بل بورڈ 200 پر نمبر ون
عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ اسٹار میڈونا نے ایک بار پھر اپنی مقبولیت کا لوہا منواتے ہوئے اپنے نئے البم ’کنفیشنز 2‘ کے ساتھ امریکا کے معروف بل بورڈ 200 البمز چارٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
66 سالہ میڈونا کو جدید پاپ موسیقی کی تاریخ کی سب سے بااثر شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے، جو 4 دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنے کیریئر میں وہ درجنوں عالمی ہٹ گانے اور متعدد کامیاب البمز پیش کرچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میڈونا کا نیا البم ‘کنفیشنز 2‘ ریلیز، گانوں میں ذاتی زندگی کی عکاسی، سابق شوہر پر طنز
انہیں ’کوئین آف پاپ‘ کے لقب سے بھی جانا جاتا ہے، جبکہ موسیقی، فیشن اور اسٹیج پرفارمنس کے میدان میں ان کی جدت نے انہیں دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی خواتین فنکاروں میں شامل کر دیا ہے۔
بل بورڈ 200 کی جاری ہونے والی تازہ درجہ بندی کے مطابق دوسرے نمبر پر اولیویا روڈریگو کا البم جبکہ تیسرے نمبر پر ایلا لینگلے کا ’ڈینڈیلائن‘ موجود ہے۔
https://x.com/Bubblebathgirl/status/2078941004296532396
چارٹ میں چوتھی پوزیشن مورگن والن کے ’آئی ایم دا پروبلم‘ اور 5ویں نمبر پر کینیڈین ریپر ڈریک کے البم ’آئس مین‘ نے حاصل کی۔
ٹاپ 10 میں شامل دیگر البمز میں نوح کہان کا ’دا گریٹ ڈیوائیڈ‘ چھٹے، کین کارسن کا ’ایکسپیریمینٹ‘ 7ویں، پاپ لیجنڈ مائیکل جیکسن کا لازوال البم ’تھرلر‘ 8ویں، سیینا اسپیرو کا ’وزیٹر‘ 9ویں اور مرحوم کنٹری موسیقار ٹوبی کیتھ کا ’بگیسٹ ہٹ 35‘ 10ویں نمبر پر رہا۔
مزید پڑھیں: گلوکارہ میڈونا کے مداح نے 18 ٹیٹو بنوا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
تازہ بل بورڈ چارٹ اس بات کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ موسیقی کی دنیا میں نئے البمز کے ساتھ ساتھ کلاسک ریکارڈنگز بھی اپنی کشش برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
مائیکل جیکسن کے شہرۂ آفاق البم ’تھرلر‘ کی ٹاپ 10 میں مسلسل موجودگی اس کی مقبولیت اور عالمی موسیقی پر اس کے دیرپا اثرات کا واضح ثبوت سمجھی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بل بورڈ پاپ کوئین پاپ لیجنڈ ڈریک فیشن مائیکل جیکسن موسیقی میڈونا