پاکستان موسمیاتی تبدیلی متاثرہ ٹاپ 10 ممالک میں شامل ،احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر دنیا کے دس بڑے ممالک میں شامل ہے، سیلاب اور شدید موسم سے ترقیاتی نقصان بڑھ رہا ہے، حکومت نے سرمایہ کاری کی حفاظت اور موسمیاتی لچک کے لیے گائیڈ لائنز اور اصلاحات متعارف کرائیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر دنیا کے دس بڑے ممالک میں شامل ہے، تاہم گرین ہاؤس گیسوں میں اس کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دوہزاربائیس کے سیلاب سے تقریباً تیس ارب ڈالر کا نقصان ہوا اور دوہزارپچیس کے سیلاب نے پنجاب کے کئی علاقوں کو متاثر کیا، جس سے غریب اور پسماندہ علاقوں میں غربت اور غذائی قلت میں اضافہ ہوا۔احسن اقبال نے کہا کہ شدید گرمی اور موسمی شدت پاکستان کے لیے نیا معمول بن چکی ہیں، اور ترقی یافتہ ممالک کی غیر ذمہ دارانہ ترقی کم ترقی یافتہ ممالک پر اضافی بوجھ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مالی اور تکنیکی معاونت، بین الاقوامی مالیاتی نظام کی اصلاح اور سرمایہ کاری کی حفاظت کے لیے گائیڈ لائنز کی ضرورت پر زور دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: احسن اقبال کے لیے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں شہریوں کو دی جانے والی مفت سفری سہولت کے مستقبل سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور شروع کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق مفت سفری سہولت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگر پیٹرول کی قیمتیں 300روپے فی لیٹر تک پہنچ جاتی ہیں تو مفت سفری سہولت فوری طور پر ختم کیے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے آئندہ ہفتے حتمی فیصلہ متوقع ہے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں دی گئی مفت سفری سہولت میں مزید توسیع نہ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے،اس کے ساتھ یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مفت سفر کی سہولت جلد ختم کر دی جائے۔(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران صوبہ بھر میں 7کروڑ سے زائد مسافروں نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔یہ مفت سفری سہولت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث متعارف کروائی گئی تھی اور اس کا اطلاق مختلف پبلک ٹرانسپورٹ سروسز پر کیا گیا تھا جن میں میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین، الیکٹرو بس ،سپیڈو بس سروس سروس شامل تھیں۔
حکام کے مطابق موجودہ معاشی صورتحال اور ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھا کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پالیسی کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ حتمی فیصلہ اعلی سطحی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔