انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں ونگ 999 کی مسلسل تیسری کامیابی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ونگ 998 اسپورٹس کے تعاون سے جاری ونگ 999 انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز ونگ 999 نے فے انٹر نیشنل کو 54 رنز سے شکست دے کر گروپ اے سے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔ گلبرگ جیمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں ونگ 999 اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے مقررہ 40 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے۔ سید حمزہ نے 4 چوکوں 5 چھکوں کی مد د سے 52، عثمان رحیم نے 5 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 48، عاشق علی نے 34 اور عبداللہ عالم نے 25 رنز بنائے۔ اسد ملک نے 46 اور سید ایم حذیفہ نے48 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں فے انٹر نیشنل کی ٹیم 5۔32 اوورز میں 170 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عبداللہ خان نے 9 چوکوں کی مدد سے 51، عبدل حنان نے 31 ناٹ آؤٹ اور اسد ملک نے 30 رنز بنائے۔ عثمان رحیم نے 16 اور رضا نے 48 رنز دیکر 3-3 جبکہ آفتاب عالم نے 24 اور طارق خان 41 اور رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔