کراچی کے لیے 83 ارب کے ترقیاتی پیکج کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ اجلاس میں کراچی کے لیے 83 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی منظوری دیدی گئی، تمام محکموں کو ترقیاتی کام تیز کرنے، ترقیاتی بجٹ عوامی فلاح کیلیے مؤثر انداز میں استعمال کرنے اور فیصلوں پر بروقت عمل درآمد، شفافیت اور قابلِ پیمائش نتائج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، ایف ڈبلیو او شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کریگی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں تعلیم، ثقافت، سیکورٹی، زراعت، ماحولیاتی اقدامات، بنیادی ڈھانچے اور سماجی تحفظ سے متعلق مالی، انتظامی اور پالیسی نوعیت کے وسیع فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔
اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔