تیراہ آپریشن کے متاثرین کیلیے 4ارب روپے کا ریلیف پیکیج منظور
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع خیبر کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ضلع خیبر میں تیراہ ڈی پاپولیشن سرگرمیوں کے لیے 4 ارب روپے جاری کیے۔
محکمہ خزانہ کے مراسلے کے مطابق جاری فنڈز موجودہ مالی سال 2025-26 کے دوران خرچ کیے جائیں گے، فنڈز صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیںوادی تیراہ؛ ٹرک کھائی میں گرنے سے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے 3افراد جاں بحق
وادیِ تیراہ میں فرنٹیئر کور کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
وادی تیراہ میں شہریوں سے زبردستی معاہدے لکھوائے گئے، وزیراعلیٰ کے پی
مراسلے کے مطابق 4 ارب روپے پی ڈی ایم اے کے اسپیشل ڈپازٹ فنڈ اکاؤنٹ میں رکھے جائیں گے۔
محکمہ خزانہ کے مراسلے کے مطابق فنڈز کمرشل بینک اکاؤنٹ میں منتقل نہیں کیے جا سکیں گے، فنڈز کے استعمال سے قبل تمام مالی و ضابطہ جاتی تقاضے پورے کرنا لازم ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2026ء) اخبار کے مطابق جلی ہوئی گاڑی امینڈولارا نامی گاؤں کے قریب ایک پٹرول پمپ پر ملی، جو کالابریا کے وسیع زرعی علاقے میں واقع ہے۔
اخبار کے مطابق پٹرول پمپ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں دو افراد کو منی وین کے دروازے باہر سے بند کرتے اور اس کے اندر آتش گیر مائع پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور دونوں مشتبہ افراد موقع سے فرار ہو گئے۔
فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے کے بعد گاڑی کے اندر سے چار لاشیں برآمد کیں۔
مقامی پولیس چیف نے اس اطالوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’یہ یقینی طور پر قتل کا واقعہ ہے، اب ہمیں صرف اس کی تفصیلات معلوم کرنا ہیں۔
(جاری ہے)
‘‘
اخبار نے مزید لکھا کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران اس علاقے میں پاکستانیوں کی گاڑیوں اور منی وینز کے نذر آتش کیے جانے کے 14 واقعات پیش آ چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق علاقے میں تارکین وطن کے مختلف گروہوں کے درمیان زرعی کام کی تقسیم، رہائشی دستاویزات (ریذیڈنسی پیپرز)، اور رہائش کے مسائل پر کشیدگی پائی جاتی ہے، جسے ممکنہ طور پر اس واقعے کے پس منظر سے جوڑا جا رہا ہے۔
اطالوی حکام اس واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اکٹھے چار افراد کے اس قتل کے محرکات اور اس کے ذمہ دار افراد کے اس جرم میں کردار کی مکمل طور پر وضاحت ہو سکے۔
ادارت: مقبول ملک