Jasarat News:
2026-07-24@03:23:48 GMT

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 4 روپے 59 پیسے تک کمی متوقع ہے۔ اندازوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر تقریباً 2 روپے 70 پیسے کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کا تیل 1 روپے 82 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے اوگرا 15 جنوری کو اپنی حتمی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا، جس کے بعد قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ وزارتِ خزانہ وزیرِ اعظم سے مشاورت کے بعد کرے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے نئے سال کے آغاز پر پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیسے فی لیٹر کی قیمت میں قیمتوں میں

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے  نفسیاتی  اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو  تنخواہ  ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی  سارے بجٹ کو  ہلا دیتی ہے ۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور  دیگر  اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔  حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔ 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے