data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تھائی لینڈ کے صوبے ناکون راچاسیما میں ایک تعمیراتی کرین مسافر ٹرین پر گرنے سے 22 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبے ناکون راچاسیما میں بدھ کے روز ایک بھیانک حادثے نے عوامی اور تعمیراتی سیکٹر دونوں کو ہلا کر رکھ دیا، جب ایک تعمیراتی کرین اچانک مسافر ٹرین پر گر گئی اور اس کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے، متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور حکام ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ چین کے تعاون سے جاری ہائی اسپیڈ ریل منصوبے کے تحت پیش آیا، جس کے تحت تھائی لینڈ کو کنمنگ، لاؤس کے ذریعے ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک سے جوڑا جا رہا ہے۔ ریل منصوبے کی کل مالیت 5.

4 ارب ڈالر ہے اور یہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا حصہ ہے، حادثے کے وقت ٹرین بینکاک سے اوبن راچاتھانی جا رہی تھی اور اس میں 195 مسافر سوار تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے سے قبل ایک زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی، جس کے بعد دو مزید دھماکے ہوئے۔ کرین کا بھاری لوہے کا ڈھانچہ ٹرین کے ایک ڈبے پر گرنے سے وہ ڈبہ دو حصوں میں تقسیم ہو گیا اور کچھ حصوں میں آگ بھی لگ گئی۔

حکام نے بتایا کہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ تاہم بعد میں کیمیائی مواد کے اخراج کے خدشے کے باعث امدادی کارروائیاں وقتی طور پر روک دی گئیں۔

ضلعی پولیس چیف نے تصدیق کی کہ اب تک 22 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکار طویل کارروائی کے بعد مسافروں کو الٹے ہوئے ڈبوں سے نکالنے میں کامیاب ہوئے، مگر بعض افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث امدادی عمل جاری ہے۔

تھائی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تھائی لینڈ

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک