data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

عام طور پر کچرے کے ڈبے ایک ہی جگہ کھڑے نظر آتے ہیں، مگر برطانیہ کے ایک محقق نے اسی تصور کو یکسر بدلتے ہوئے ایک ایسا کوڑے دان تیار کر لیا ہے جو رفتار میں موٹر سائیکلوں کو بھی پیچھے چھوڑ گیا ہے اور گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن چکا ہے۔

برطانوی محقق مائیکل وال ہیڈ نے پہیوں سے لیس ایک موٹرائزڈ کوڑے دان تیار کیا، جس نے 66 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ کر دنیا کا تیز ترین کچرا دان ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس غیر معمولی ایجاد نے نہ صرف شائقین کو حیران کر دیا بلکہ مائیکل کے اپنے پچھلے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا، جو 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر مشتمل تھا۔

مائیکل وال ہیڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس منفرد منصوبے پر مسلسل کام کر رہے ہیں اور اس تیز رفتار کوڑے دان کو انہوں نے ’’جنرل ویسٹ‘‘ کا نام دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں انہوں نے رفتار کو 55 میل فی گھنٹہ تک پہنچایا، تاہم مزید بہتری اور تبدیلیوں کے بعد اب یہی کوڑا دان 66 میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جنرل ویسٹ بنانے کا خیال انہیں اینڈی جیننگ سے متاثر ہو کر آیا، جنہوں نے 2020 میں 45 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والے کوڑے دان کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اینڈی کے کارنامے کے بعد مائیکل نے اس تصور کو مزید آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

مائیکل وال ہیڈ نے مزید کہا کہ انہوں نے ایک عام پہیوں والا کوڑے دان آن لائن محض 25 ڈالر میں خریدا، جس کے بعد تقریباً 900 ڈالر خرچ کر کے اس میں مختلف تکنیکی تبدیلیاں کی گئیں۔ ان تبدیلیوں میں 125 سی سی ٹو اسٹروک انجن کی تنصیب، پہیوں کی بہتری اور ڈھانچے میں متعدد اصلاحات شامل تھیں۔

یہ انوکھا کارنامہ نہ صرف تخلیقی صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے بلکہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ جدت اور شوق کے امتزاج سے عام اشیا بھی غیر معمولی ریکارڈ قائم کر سکتی ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کوڑے دان

پڑھیں:

پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی

ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔

پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔

مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز