جی بی بار کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ یار محمد نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کے حوالے سے گلگت بلتستان کے وکلاء کا کردار قابل تحسین رہا ہے۔ نگران صوبائی حکومت گلگت بلتستان بار کونسل کی اہمیت اور افادیت کو سمجھتے ہوئے درپیش مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے گلگت بلتستان بار کونسل کے وائس چیئرمین سمیع احمد ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے بار کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط اور موثر عدالتی نظام مہذب معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے۔ قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کے حوالے سے گلگت بلتستان کے وکلاء کا کردار قابل تحسین رہا ہے۔ نگران صوبائی حکومت گلگت بلتستان بار کونسل کی اہمیت اور افادیت کو سمجھتے ہوئے درپیش مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دے گی۔ اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہت جلد گلگت بلتستان بار کونسل کا دورہ کرکے وہاں پر بھی وکلاء برادری سے ملاقات کریں گے۔ جی بی بار کونسل کے وائس چیئرمین سمیع احمد ایڈووکیٹ نے وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف کورٹ اور سپریم اپلیٹ کورٹ میں ججوں کی تعیناتیاں جلد عمل میں لائی جائیں تاکہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ سابق حکومت کی جانب سے وکلاء کیلئے اعلان کردہ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کی رقم کی منتقلی اور مستحق وکلاء تک اس کی افادیت پہنچانے کے حوالے سے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے۔ جی بی میں کام کرنے والی تمام پرائیویٹ کمپنیاں قانون کے تحت لیگل ایڈوائزرز کی خدمات لینے کی پابند ہیں جس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ سابق حکومت کی جانب سے وکلاء کو پلاٹس کی مد میں نقد رقم کی فراہمی والے کیسز جلد نمٹائے جائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان بار کونسل نگران وزیر اعلی کے حوالے سے کی فراہمی کہا کہ

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے