محرابپور،فرنیچر کے تاجرسے ڈکیتی،مویشی تاجر کو نوسرباز نے لوٹ لیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)فرنیچر کے تاجر سے ڈکیتی، مویشی تاجر کو نوسرباز نے لوٹ لیا، اکری پولیس تھانہ کی حدود میں مہران ہائی وے پر کرونڈی کے قریب رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر مسافر گاڑیوں سے لوٹ مار کی اور محراب پور فرنیچر مارکیٹ کے تاجر کاشف نوناری سے 50 ہزار کی نقدی، چیک، شناختی کارڈ اور موبائل فون چھین لیے، مورو پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر ٹول پلازہ کے پاس نوسرباز مویشی تاجر نظام الدین ولد گلن ماچھی کو نشہ آور چیز کھلا کر مویشی بیچ کر رکھے ہوئے 5 لاکھ روپے نکال لیے اورانہیں بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مویشی تاجر گاؤں ٹپال ماچھی کا رہائشی ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مویشی تاجر
پڑھیں:
طوفانی ہوائیں: موٹروے کے کئی مقامات پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند
سٹی 42 : شدید آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث موٹروے ایم-5 پر ہائی ٹرانسمیشن بجلی کی تاریں گر گئیں۔ حفاظتی اقدامات کے تحت روہڑی سے رحیم یار خان تک موٹروے پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق روہڑی اور پنوں عاقل سے شمالی سمت جانے والی ہیوی اور پبلک سروس گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔ موٹروے ایم-5 پر مقام 510 ساؤتھ باؤنڈ اور نارتھ باؤنڈ پر بجلی کی تاریں سڑک پر گرنے سے ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس کی جانب سے اقبال آباد اور گڈو کے مقامات پر متبادل راستوں کے ذریعے ٹریفک کو گزارا جا رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب سے سندھ جانے والے مسافر اقبال آباد سے بذریعہ رحیم یار خان قومی شاہراہ این-5 استعمال کر سکتے ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ موٹروے ایم-5 پر بجلی کی تاریں ہٹانے اور ٹریفک بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں ۔ سندھ سے پنجاب جانے والے مسافر رحیم یار خان سے قومی شاہراہ این-5 کے ذریعے موٹروے ایم-5 پر دوبارہ سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
موٹروے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔