Jasarat News:
2026-06-02@23:31:38 GMT

سکھر ،ملاح برادری کا خاتون کے قتل کیخلاف احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر ( نمائندہ جسارت )پرانے سکھر کے علاقے اولیا مسجد، 5 نمبر کالونی اور بندر روڈ نزد باغِ حیات کی رہائشی ملاح برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون زہرہ حنیف ملاح کے مبینہ قتل کے خلاف ورثا اور برادری کے افراد نے لاش رکھ کر سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ زہرہ حنیف کو اس کے شوہر محمد حنیف ملاح اور دیور مقبول ملاح نے طویل عرصے سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور بالآخر زہریلا مشروب (فنائل/تیزاب نما محلول) پلا کر قتل کر دیا۔احتجاج میں مرنے والی کے والد محمد رمضان ملاح، ملاح برادری کے افراد محمد شاہین ملاح، محمد رفیق ملاح (دیور) اور مرحومہ کے بیٹے شہزاد حنیف سمیت بڑی تعداد میں افراد شریک تھے۔ مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری، مقدمہ درج کرنے اور شفاف تفتیش کا مطالبہ کیا۔مرحومہ کے والد محمد رمضان ملاح نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی کی شادی کو تقریباً 32 سال ہو چکے تھے اور وہ بندر روڈ باغِ حیات میں شوہر کے گھر مقیم تھی۔ ان کے بقول بیٹی کو مسلسل تشدد، ذہنی اذیت اور والدین سے ملنے جلنے سے روکنے جیسے مظالم کا سامنا رہا۔ انہوں نے کہا کہ بیٹی نے ہسپتال میں ہوش کی حالت میں خود بتایا کہ اسے مارا پیٹا گیا اور زہریلا مشروب پلایا گیا۔ پہلے اسے سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا، بعدازاں تشویشناک حالت کے باعث کراچی لے جایا گیا جہاں تقریباً ایک ماہ تک زیرِ علاج رہنے کے بعد وہ دم توڑ گئی۔مرحومہ کے بیٹے شہزاد حنیف نے الزام لگایا کہ ان کی والدہ کو زبردستی فنائل پلایا گیا، جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے اور یہ ظلم طویل عرصے سے جاری تھا۔ انہوں نے کہا کہ اہلِ خانہ نے اپنی استطاعت کے مطابق علاج کرایا مگر انصاف نہ ملنے پر آج احتجاج پر مجبور ہیں۔دیور محمد رفیق ملاح نے بیان دیا کہ انہوں نے کئی بار اپنے بھائیوں کو مرحومہ کے ساتھ ناروا سلوک سے منع کیا، مگر بات نہ بنی۔ ان کے مطابق مرحومہ گھریلو کام کاج کرتی تھی اور اس کا کوئی قصور نہ تھا، اس کے باوجود اس پر ظلم ڈھایا گیا۔احتجاجی مظاہرین نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ سندھ،آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے مطالبہ کیا کہ غریب خاندان کے ساتھ انصاف کیا جائے، واقعے کا نوٹس لے کر محمد حنیف ملاح اور مقبول ملاح کو فوری گرفتار کیا جائے، مقدمہ قتل درج کر کے شفاف اور غیر جانبدار تفتیش یقینی بنائی جائے۔ مظاہرین نے عدلیہ اور پولیس سے اپیل کی کہ متاثرہ خاندان کو تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔آخر میں مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر ملزمان کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مظاہرین نے مرحومہ کے کیا جائے

پڑھیں:

بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی

گرفتاریاں بحرین کی وزارت داخلہ کی طرف سے چلائی جانے والی ایک بڑھتی ہوئی مہم کے تناظر میں کی جا رہی ہیں، جو خطے میں جاری واقعات، بشمول شیعوں کو براہ راست نشانہ بنانے، کے بعد سامنے آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ نشین عرب ملک بحرین پر قابض ال خلیفہ حکام اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور متعدد شہریوں کی گرفتاریوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی بحرین میں شیعہ شہریوں کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی طرف سے شروع کیے گئے کریک ڈاؤن کے تحت، انہیں تفتیش کے لیے طلب کرنے کے بعد متعدد شہریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد کے نام حسب ذیل ہیں: - ناصر الکشری (اهل بیت علیہم السلام کے ذاکر) - حاج عبدالجبّار میرزا - حاج حسین درویش - إیهاب الحمدی - احمد حسن - السید عبدالله ماجد - حسین الخیاط - محمود مسلم - حاج مهدی صالح - دو بھائی علی و حسن الغانم - رضا ابراهیم محمد حمادة - السید حسین جعفر - محمد سرحان
غاصب بحرینی حکام یہیں نہیں رکے بلکہ انہوں نے دو بچوں مصطفی یوسف اور زین محمد ابراهیم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ شیعہ آبادی والے دیہاتوں میں سیکیورٹی الرٹ کی حالت ہے، جہاں حکام نے زیادہ تر دیہاتوں کے اطراف اپنی افواج تعینات کر رکھی ہیں، تاکہ وہ متعدد شہریوں کو طلب کر کے گرفتار کریں۔ یہ گرفتاریاں بحرین کی وزارت داخلہ کی طرف سے چلائی جانے والی ایک بڑھتی ہوئی مہم کے تناظر میں کی جا رہی ہیں، جو خطے میں جاری واقعات، بشمول شیعوں کو براہ راست نشانہ بنانے، کے بعد سامنے آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور