انڈر 19 ورلڈکپ ٹرافی کا چیتوں کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
انڈر 19 ورلڈکپ کے باقاعدہ آغاز میں چند ہی گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔
ایسے میں آئی سی سی کی جانب سے انڈر 19 ورلڈکپ کی وننگ ٹرافی کا چیتوں کے ساتھ کیا گیا فوٹو شوٹ وائرل ہوگیا۔
Curious cats and cricket fans are ready for #U19WorldCup action in Namibia ????
With thanks to @Naankuse Foundation pic.twitter.com/NpSj9o4Yfh
نیمیبیا کے نیشنل پارک میں کیے گئے فوٹو شوٹ میں چیتوں کو ٹرافی کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انڈر 19 ورلڈ کپ، عالمی کرکٹ کے اُفق پر نئے ستارے جگمگانے کے لیے تیار
واضح رہے کہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں آج ابتدائی روز تین میچز کھیلے جائیں گے۔
Come meet the future stars ????
Day one of the #U19WorldCup begins today! pic.
پہلے میچ میں بھارت اور امریکا، دوسرے میچ میں میزبان زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ جبکہ تیسرے میچ میں تنزانیہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
تینوں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ساڑھے 12 بجے شروع ہوں گے۔
پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنا افتتاحی میچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انڈر 19 ورلڈکپ
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔