متنازع ٹویٹ کیس،ایمان مزاری اور انکے شوہر ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
اسلام آباد(صغیر چوہدری )متنازعہ ٹویٹ کا معاملہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور انکے شوہر ہادی علی چٹھہ کی متنازع ٹویٹ کیس میں ضمانت منسوخ ہوگئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نےایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کیس کی سماعت کی۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ سماعت میں وقفے کے بعد عدالت میں پیش نہ ہوئے ،عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ کر دی۔
عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کا جرح کا حق بھی ختم کر دیا،کل 342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ صبح جب سماعت کا آغاذ ہوا تو ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ عدالت پیش نا ہوئے انکی طرف سے معاون وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ دونوں توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہیں آج کی حاضری سے استثنا دیا جائے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ اگر دونوں ملزمان عدالت حاضر نا ہوئے تو پھر ملزمان کو جرح کا حق ختم کردیں گے۔۔۔۔وقفے کے بعد ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ ایمان مزاری گواہ شہروز پر خود جرح کرنا چاہتی ہیں اور شہروز پر ایمان مزاری خود کچھ سوالات بھی کرنا چاہتی ہیں ۔جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ گواہ شہروز پر آج ہی جرح مکمل کریں ورنہ جرح کا حق ختم کر دوں گا ۔اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری نعیم گجر بھی عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ آئیندہ پیر کی تاریخ دے دیں اس کے بعد کوئی التوا نہیں مانگا جائے گا ۔
آج ایمان مزاری کی طبیعت خراب ہے وہ خود جرح کرنا چاہتی ہیں ۔جبکہ پراسیکوشن کی جانب سے پراسیکیوٹر رانا عثمان نے التوا دیئے جانے کی مخالفت کی اور موقف اپنایا کہ
عدالت گواہ سے حلف لے اور جرح شروع کرے ۔اس دوران
بار کے صدر نعیم گجر اور پراسیکیوٹر رانا عثمان کے درمیان کمرہ عدالت میں شدید تلخ کلامی شروع ہوگئی ایڈووکیٹ نعیم گجر نے پراسیکیوٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حلف کے کر دکھاو میں دیکھتا ہوں کہ آپ کیسے حلف لیتے ہیں
نعیم گجر نے کہا کہ
میں بار کا منتخب صدر ہوں تمہارے باپ کا نوکر نہیں ۔
آنکھیں وہاں دکھانا جہاں سے آپ ہو کر آئے ہیں۔ نعیم گجر نے تاج لہجے میں پراسیکیوٹر رانا عثمان سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ حلف لو ٹانگیں توڑ کر ادھر سے بجھواوں گا ۔ صدر بار صدر نعیم گجر اور پراسیکیوٹر رانا عثمان کے درمیان تلخی بڑھنے پر جج افضل مجوکا کمرہ عدالت سے اٹھ کر اپنے چیمبر چلے گئے وقفے کے بعد عدالت نے عدم حاضری پر ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے جبکہ ایڈیشنل سیشن افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کل 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پراسیکیوٹر رانا عثمان ہادی علی چٹھہ کی اسلام آباد عدالت میں عدالت نے کے بعد
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔