لاہور (نامہ نگار) باغبانپورہ میں 19 روز سے اغواءڈیڑھ سالہ بچے کی گندے نالے سے مسخ شدہ لاش مل گئی۔ بچے کی لاشں دیکھ کر مقامی رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع کی۔ جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو ٹیم کی مدد سے بچے کی لاش نالے سے باہر نکالی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ بچے کی شناخت ڈیڑھ سالہ امیر حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو19 روز قبل لاپتہ ہو گیا تھا اور بچے کے ورثاءنے اس کے اغواءکا مقدمہ تھانہ باغبانپورہ میں درج کروایا تھا۔ بچہ گندے نالے میں گر کر جاں بحق ہوا یا پھر اسے قتل کرکے گندے نالے میں پھینکا گیا، سمیت مختلف پہلوو ں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ہلاکت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آجائیں گی۔ علاوہ ازیں بچے کی ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور ماں کو غشی کے دورے پڑتے رہے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا