حجرہ شاہ مقیم، گاڑی کی موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں کو ٹکر،ایک جاں بحق،دوسرا زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
حجرہ شاہ مقیم (این این آئی )مین جی ٹی روڈ اختر آباد سٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ اس کا سگا بھائی زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں سگے بھائی شدید متاثر ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش اور زخمی بھائی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال رینالہ منتقل کر دیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت زمیر ولد یاسین عمر تقریباً بائیس سال سکنہ 50 تھری آر کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی کی شناخت تنویر ولد یاسین عمر تقریباً ستائیس سال سکنہ 50 تھری آر کے نام سے کی گئی ہے۔ حادثے کے بعد اہل علاقہ میں غم و افسوس کی فضا پائی جاتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔