خوشگوار سفر، محفوظ زندگی: ڈی پی او مری نے برفباری کے دوران دم گھٹنے کے خطرے سے بچنے کے لیے ‘لائف سیونگ’ الرٹ جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2026 سب نیوز

مری/راولپنڈی:(آئی پی ایس)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری ڈاکٹرمحمد رضا تنویر سپرا نے21 جنوری تک مری میں متوقع شدید برفباری کے پیشِ نظر ‘مشن سیف ونٹر’ کو حتمی شکل دیتے ہوئے پورے شہر کے گرد ایک ‘جدید تکنیکی حصار’ قائم کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات، این ڈی ایم اے پی ڈی ایم،پی ڈی ایم اے کی جانب سے 17 سے 21 جنوری کے دوران برفانی طوفان اور شدید سرد لہر کی پیش گوئی کے بعد، مری پولیس نے انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے فیلڈ فورس اور جدید ترین نگرانی کے نظام کو مربوط کر دیا ہے۔

موسمیاتی تجزیوں کے مطابق 19 اور 20 جنوری کو برفباری کی شدت اپنے عروج پر ہوگی، جس سے سڑکوں پر شدید پھسلن اور حدِ نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے ڈی پی او مری نے مری کے تمام داخلی راستوں پر کڑی نگرانی کا حکم دیا ہے اور برف ہٹانے والی مشینری کو اہم شاہراہوں پر الرٹ کر دیا ہے۔

ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تفریح کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کے تحفظ کو بھی مقدم رکھیں اور ذمہ دارانہ سیاحت کا ثبوت دیں۔ انہوں نے زور دیا کہ برفباری میں گاڑی کھڑی کرتے وقت یا دورانِ سفر ہیٹر استعمال کرتے ہوئے شیشہ تھوڑا سا کھلا رکھیں تاکہ آکسیجن کی کمی نہ ہو اور زہریلی گیس (کاربن مونو آکسائیڈ) کے باعث کوئی جانی نقصان نہ ہو۔ گاڑی میں سنو چین (لوہے کی زنجیروں) کا ہونا لازمی ہے، اس کے بغیر برفانی سڑکوں پر سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈی پی او مری کا کہنا تھا کہ سفر پر نکلنے سے قبل گاڑی کی ٹنکی فل رکھیں اور اپنے ساتھ وافر مقدار میں گرم کپڑے اور خشک راشن رکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ‘حفاظتی حصار’کی نگرانی سیف سٹی کے 181 کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ ڈی پی او مری نے پولیس اہلکاروں کے رویے اور ٹریفک مسائل کی شکایات کے لیے ‘ڈی پی او ڈائریکٹ’ واٹس ایپ سروس (03111177553) کو بھی چوبیس گھنٹے فعال رکھا ہے۔ کسی بھی ناگہانی آفت یا ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کے لیے سیاحوں کو 15 پر کال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ “ہمارا مقصد مری آنے والے ہر سیاح کی سلامتی ہے، مگر اس کے لیے شہریوں کا تعاون اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ناگزیر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد گیس دھماکہ، وفاقی وزیر سردار یوسف کا متاثرین کے لئے امداد کا اعلان اسلام آباد گیس دھماکہ، وفاقی وزیر سردار یوسف کا متاثرین کے لئے امداد کا اعلان پاکستان-یو اے ای تعلقات: مصباح کھر کی سفیر سے ملاقات، سرمایہ کاری اور تجارت پر زور لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس شروع ٹرمپ ایران پر مختصر مگر فیصلہ کن حملہ کرنا چاہتے ہیں: امریکی میڈیا کا انتباہ پاکستان نے یمن بحران کے حل کیلئے فوری اور متحدہ عالمی کوششیں ناگزیر قرار دیدیں رحیم یار خان میں منفرد طبی کیس، 5 سالہ بچے کے سینے سے ’بغیر سر والا بچہ‘ نکال لیا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈی پی او مری نے کے لیے کر دیا دیا ہے

پڑھیں:

یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری

دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔

اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔

فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔

جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔

ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک