مراکشی نژاد بالی ووڈ ڈانسر و اداکارہ نورا فتحی ان دنوں اپنی عالمی مصروفیات اور سفر کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک فٹبال میچ سے چند لمحات شیئر کیےجو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئے۔

گزشتہ ویک اینڈ پر نورا فتحی نے ایفکون ٹورنامنٹ کے دوران مراکش کے ایک میچ میں شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

        View this post on Instagram                      

مداحوں نے جہاں ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو خوب سراہا، وہیں کئی صارفین نے ان پوسٹس کو ممکنہ رومانوی اشارہ بھی قرار دینا شروع کردیا اور چہ مگوئیاں تیز ہو گئیں۔

قیاس آرائیوں کے مطابق نورا فتحی کسی ’خاص کھلاڑی‘ کی حمایت کے لیے مراکش گئی تھیں، جن کے بارے خیال کیا جارہا ہے کہ ممکنہ طور پر وہ مراکشی فٹبال ٹیم کے کپتان اشرف حکیمی ہیں۔

اشرف حکیمی 27 سالہ پروفیشنل فٹبالر ہیں جو اس وقت فرانس کے معروف کلب پیرس سینٹ جرمین کے لیے کھیل رہے ہیں۔

تاحال نورا فتحی اور اشرف حکیمی نے ان تعلقات کی خبروں پر کوئی باضابطہ ردِعمل نہیں دیا ہے لیکن مداحوں میں تجسس بدستور برقرار ہے۔

واضح رہے کہ نورا فتحی سے جب ایک انٹرویو کے دوران مراکش کی تاریخ کے پسندیدہ فٹبالر سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے اشرف حکیمی کا نام لیا۔

        View this post on Instagram                      

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اشرف حکیمی نورا فتحی

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے