لاہور:(نیوزڈیسک) قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خاں سے گورنر ہاؤس میں چین کے سبکدوش قونصل جنرل ژاؤ شریں نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور سٹریٹیجک شراکت داری پر گفتگو کی۔

قائم مقام گورنر نے کہا کہ دفاع، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں پاک چین تعاون مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے سبکدوش چینی قونصل جنرل کی سفارتی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ پاک چین دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مضبوط ستون ہے، جو اخلاص اور اعتماد پر مبنی ہے۔ ملک محمد احمد خاں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان اور چین نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا، اور سی پیک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا گیم چینجر منصوبہ ہے۔ انہوں نے پاک چین شراکت داری کو خطے میں امن اور استحکام کی ضامن قرار دیا اور کہا کہ یہ دوستی نئی نسل تک منتقل کرنا ضروری ہے۔

سبکدوش چینی قونصل جنرل ژاؤ شریں نے کہا کہ وہ پاکستان اور پنجاب کی عوام کے شکر گزار ہیں اور بہت سی یادیں ساتھ لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے عوام اخوت اور محبت کے مضبوط رشتے میں بندھے ہیں، عوامی رابطے پاک چین تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جا رہے ہیں، اور پاک چین دوستی نسلوں تک قائم رہنے والا لازوال رشتہ ہے۔ ژاؤ شریں نے یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں بھی پاک چین تعاون ہر سطح پر جاری رہے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی