انوشے اشرف کی نادیہ خان کا مذاق اڑانے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
انوشے اشرف (جو میوزک چینلز پر وی جے کے طور پر شہرت حاصل کر چکی ہیں) کا شمار پاکستان کی ابتدائی وی جیز میں ہوتا ہے، وہ موسیقی، ٹرینڈنگ موضوعات اور دلچسپ گفتگو کے ذریعے ناظرین کو محظوظ کرتی رہی ہیں، اس کے علاوہ انوشے اشرف چنار گھاٹی، صحرا میں سفر اور ٹوپی جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ چائے، ٹوسٹ اور ہوسٹ جیسے ٹی وی شوز کی میزبانی کے باعث بھی جانی جاتی ہیں۔ حال ہی میں انوشے اشرف نے ایف ایچ ایم کے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے نادیہ خان کا نام لیے بغیر ان کے انداز پر طنز کیا اور اس بات پر گفتگو کی کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر خود کو کس طرح ریلیونٹ رکھا جا سکتا ہے۔ پوڈ کاسٹ کے دوران انوشے اشرف نے کہا کہ انہیں بھی وہی کرنا چاہیے جو نادیہ خان کرتی ہیں، انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ کسی بھارتی سے مل کر اس پر چیخیں گی اور اونچی آواز میں پوچھیں گی کہ ’کیا تم بھارتی ہو؟ تم پاکستان سے نفرت کیوں کرتے ہو؟‘ اور اگلے ہی دن وہ ہر جگہ وائرل ہو جائیں گی۔ پوڈکاسٹ کے دوران انوشے اشرف نے نادیہ خان کے عوامی تاثر کے بارے میں بھی رائے پوچھی جس پر اینکر نے کہا کہ نادیہ خان کو خبروں میں رہنے کا ہنر خوب آتا ہے اور وہ ہر قسم کے فالوورز کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، انہوں نے انوشے اشرف کو مشورہ دیا کہ وہ ذاتی کانٹینٹ بنائیں اور ڈیجیٹل میڈیا پر زیادہ متحرک ہوں تاکہ نمایاں رہ سکیں اور وائرل ہونے کے مواقع بڑھیں۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل گلوکار طلحہ احمد کے کنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرانے کے واقعے پر نادیہ خان نے اپنے پروگرام میں سخت تنقید کی تھی جس کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نادیہ خان
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔