ایپل نے اسپائی ویئر خطرات کے پیش نظر ہنگامی آئی او ایس 26.2 اپ ڈیٹ جاری کر دی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
ایپل نے آئی او ایس 26.2 کو ایک ہنگامی سیکیورٹی اپ ڈیٹ کے طور پر جاری کر دیا ہے اور آئی فون صارفین کو فوری طور پر اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کی سخت ہدایت کی ہے تاکہ ڈیوائسز کو فعال اسپائی ویئر حملوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل نے نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس 26‘ جاری کردیا، نئے فیچرز کیا ہیں؟
کمپنی کے مطابق یہ اپ ڈیٹ متعدد سنگین سیکیورٹی خامیوں کو دور کرتی ہے جن میں سے کچھ کو حقیقی دنیا میں حملوں کے لیے پہلے ہی استعمال کیا جا چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اپ ڈیٹ میں چند معمولی انٹرفیس تبدیلیاں بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔
ٹیکنالوجی کمپنی کے مطابق آئی او ایس 26.
سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان خامیوں کو یکجا کر کے ایک ایسا ایکسپلائٹ چین تیار کیا جا سکتا تھا جو انتہائی کم یوزر انٹریکشن کے ساتھ خفیہ طور پر اسپائی ویئر ڈاؤن لوڈ کر لے۔
ایپل نے تصدیق کی ہے کہ ان میں سے کچھ کمزوریوں کو اسپائی ویئر اور نقصان دہ ایپس کے ذریعے استعمال کیا جا رہا تھا، جن میں وہ سافٹ ویئر بھی شامل ہیں جو آفیشل ایپ اسٹورز کے علاوہ دیگر ذرائع سے تقسیم کیے گئے۔
مزید پڑھیے: واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے کالز ہب فیچر لانچ کردیا
کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ اپ ڈیٹ میں تاخیر صارفین کے ڈیٹا، پرائیویسی اور نگرانی کے سنگین خطرات کا باعث بن سکتی ہے۔
سیکیورٹی کے ساتھ نئی سہولیاتسیکیورٹی پیچز کے علاوہ آئی او ایس 26.2 میں ایئر ڈراپ کو مزید بہتر بنایا گیا ہے جس میں ون ٹائم شیئرنگ کوڈز متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر غیر ضروری فائل ریکویسٹس سے بچا جا سکے۔
اس کے ساتھ لاک اسکرین میں بھی معمولی بہتری کی گئی ہے جن میں ڈارک موڈ میں بہتر ریڈایبلٹی کے لیے ایڈاپٹو کلاک لے آؤٹ شامل ہے۔
مزید برآں ایپل کے لیکویڈ گلاس یوزر انٹرفیس میں بھی بہتری کی گئی ہے جس سے ڈیولپرز کو بصری اثرات اور اینیمیشنز پر زیادہ کنٹرول حاصل ہوگا۔
ایپل نے صارفین کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ Settings > General > Software Update کے ذریعے فوری طور پر iOS 26.2 انسٹال کریں۔
مزید پڑھیں: ایپل موبائل آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 26 کی ریلیز کا اعلان، یہ جدید اپ ڈیٹ کن ماڈلز پر دستیاب ہوگا؟
کمپنی کے مطابق یہ اپ ڈیٹ جہاں جاری سائبر حملوں کے راستے بند کرتی ہے وہیں آئی فون کے مجموعی تجربے کو متاثر کیے بغیر روزمرہ استعمال کو مزید محفوظ اور بہتر بناتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی او ایس 26 ایپل ایپل فون اپ ڈیٹ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی او ایس 26 ایپل ایپل فون اپ ڈیٹ ا ئی او ایس 26 2 اسپائی ویئر کے ساتھ ایپل نے کے لیے اپ ڈیٹ
پڑھیں:
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
تہران:ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔
ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔