Jasarat News:
2026-07-24@06:20:22 GMT

وزیراعظم کی چینی نائب وزیر سن ہائی یان سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے بین الاقوامی شعبے کی نائب وزیر سن ہائی یان سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان کا چین کے ساتھ تعلق ہر حال میں مضبوط اور غیرمتزلزل رہے گا، پاکستان ایک چین پالیسی پر قائم ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات فولاد کی طرح مضبوط ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم نے چینی مہمان اور ان کے وفد کا استقبال کیا اور دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آغاز میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا بیجنگ کا دورہ کامیاب رہا، وزیر داخلہ نے شنگھائی کا دورہ کیا اور جلد اسپیکر قومی اسمبلی کا دورہ چین متوقع ہے۔

اقتصادی تعاون پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چین کی جانب سے پاکستان کو پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت دی جانے والی معاونت کی تعریف کی جانی چاہیے اور سی پیک کے اگلے مرحلے کو بروقت اور مؤثر طریقے سے مکمل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے صدر شی جن پنگ کو اس سال پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

چینی نائب وزیر سن ہائی یان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے پاکستان میں اقتصادی اور سیاسی استحکام کے لیے وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا تے ہوئے  کہا کہ چینی قوم پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری