کراچی:

شہر قائد کے علاقے مائی کلاچی روڈ پھاٹک کے قریب مین ہول سے ماں اور اس کے تین معصوم بچوں کی تشدد زدہ لاشیں ملنے کے لرزہ خیز واقعے میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔

قتل کی تحقیقات کے لیے قائم خصوصی ٹیم نے گرفتار ملزم مسرور حسین کی نشاندہی پر آلہ قتل (بغدا) برآمد کر لیا، جسے واردات کے بعد قریب ہی جھاڑیوں میں چھپا دیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والا تیز دھار آلہ اسی نوعیت کا ہے جس کے وار سے مقتولین کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔

تاہم تفتیش میں نیا موڑ اس وقت آیا جب گرفتار ملزم نے متضاد بیانات دینا شروع کر دیے جس کے باعث یہ سوال شدت اختیار کر گیا ہے کہ آیا اس ہولناک قتل میں وہ اکیلا ملوث تھا یا اس کے ساتھ کوئی اور بھی شریکِ جرم تھا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 2 جنوری کو مائی کلاچی پھاٹک کے قریب مین ہول سے ایک خاتون، دو بیٹوں اور ایک بیٹی کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن پر تیز دھار آلے سے تشدد کے واضح نشانات تھے۔

مزید پڑھیں

مائی کلاچی روڈ پر مین ہول سے چار لاشیں برآمد

کراچی؛ مائی کلاچی روڈ پر مین ہول سے برآمد 4 لاشوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹس آگئیں

کراچی؛ مائی کلاچی روڈ پر مین ہول سے 4 لاشیں برآمد ہونے کے واقعے میں اہم پیشرفت

ابتدائی طور پر لاشوں کی شناخت ممکن نہ ہو سکی تاہم اگلے روز مقتولین کی شناخت 38 سالہ انیلہ، 13 سالہ بیٹی کشور زہرہ، 10 سالہ کونین علی اور 15 سالہ حسین علی کے طور پر ہوئی، جو کھارادر کے رہائشی تھے۔

پولیس نے 4 جنوری کو اس لرزہ خیز قتل کے مرکزی ملزم مسرور حسین کو گرفتار کیا تھا، جس نے پولیس کے ویڈیو بیان میں واردات کا اعتراف بھی کیا۔

اب آلہ قتل کی برآمدگی نے کیس کو مضبوط کر دیا ہے، تاہم ملزم کے بدلتے بیانات نے تفتیشی حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مائی کلاچی روڈ مین ہول سے

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا