سرد موسم سوزش والی بیماریوں کو کیوں بڑھا دیتا ہے؟ ماہرین نے وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
سردیوں کے موسم میں جسم میں مختلف تبدیلیاں آتی ہیں جو سوزش والی بیماریوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والے درد کو بڑھا دیتی ہیں، خاص طور جوڑوں کے درد جیسے کہ گٹھیا (آرتھرائٹس) کے مریض زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق سردی میں خون کی نالیاں سکڑ جاتی ہیں جس سے جوڑوں تک خون اور غذائیت کی فراہمی کم ہو جاتی ہے اور درد و اکڑن بڑھ جاتی ہے۔
اس کے علاوہ ہوا کے دباؤ میں کمی جوڑوں کے اردگرد ٹشوز پر دباؤ ڈالتی ہے جس سے تکلیف میں اضافہ ہوتا ہے۔
سرد موسم میں جوڑوں کو فعال رکھنے والا سیال گاڑھا ہو جاتا ہے جبکہ خشک اور ٹھنڈی ہوا ناک میں سوجن پیدا کر کے دمہ، نزلہ، سائنوس اور دیگر سانس کی بیماریوں کو بھی بگاڑ سکتی ہے۔
دھوپ کی کمی کے باعث وٹامن ڈی کی سطح کم ہو جاتی ہے جو جسم میں سوزش کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری ہے۔
ماہرین نے سردیوں میں سوزش کو قابو میں رکھنے کے لیے چند آسان مگر مؤثر اقدامات تجویز کیے ہیں:
سوزش کم کرنے کے لیے 8 اہم اقدامات
ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں مچھلی، سبز پتوں والی سبزیوں، پھل، خشک میوہ جات، ہلدی اور ادرک پر مشتمل غذاؤں کا استعمال بڑھا دیں۔
پانی زیادہ پئیں تاکہ جسم میں خشکی نہ ہو۔ ہلکی پھلکی ورزش جیسے چہل قدمی یا یوگا کی عادت اپنائیں، وزن کو قابو میں رکھیں۔
روزانہ 7 سے 9 گھنٹے کی نیند پوری کریں۔ ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے مراقبہ یا گہری سانس کی مشق کریں۔
گرم کپڑے پہنیں اور جسم کو گرم رکھیں۔ گھروں میں نمی برقرار رکھنے کے لیے ہیومیڈیفائر کا استعمال لازمی کریں۔
ڈاکٹر سے کب رجوع کریں؟
سرد موسم کے دوران جوڑوں میں سوجن یا درد مسلسل بڑھتا جائے، جوڑوں میں سوجن شدید سرخی آ جائے، دمہ یا سانس کے مسائل بگڑ جائیں، یا ہاضمے میں غیر معمولی تبدیلیاں آئیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔
ماہرین کے مطابق بروقت احتیاط اور مناسب طرزِ زندگی اپنا کر سردیوں میں بھی سوزش والی بیماریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔