بلوچستان میں معیاری کوئلے کی پیداوار قومی معیشت کا مضبوط سہارا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
بلوچستان کے ضلع دُکی سے اعلیٰ معیار کا کوئلہ پاکستان کی معیشت کے لیے ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔
دُکّی کول مائینز سے یومیہ اوسطاً 2,235 ٹن کوئلہ نکالا جا رہا ہے، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 33.5 ملین روپے بنتی ہے۔ کوئلہ کی پیداوار ملک کی توانائی ضروریات پوری کرنے اور صنعتی ترقی کی رفتار بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
دُکّی کول مائینز سے 19 ہزار سے زائد خاندانوں کو معاشی استحکام اور باعزت روزگار فراہم ہو رہا ہے۔ حاصل شدہ آمدن تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی بہتری میں استعمال کی جا رہی ہے۔
امن و امان کی بہتر صورتحال صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کو مستحکم فروغ دے رہی ہے۔ سول انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز ترقی اور امن کے تسلسل کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ضلع دُکی محنت، وسائل کے مؤثر استعمال اور قومی ترقی کی روشن مثال بن چکا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔(جاری ہے)
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔