وفاقی و صوبائی وزرا سمیت 159 اراکین کی رکنیت معطل، حافظ نعیم کا نام بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
اسلام آباد:
الیکشن کمیشن نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 159 ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی۔
قومی اسمبلی کے 32، پنجاب اسمبلی کے 50، سندھ اسمبلی کے 33، کے پی اسمبلی کے 28، بلوچستان اسمبلی کے 7 اور سینیٹ کے 9 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔
رکنیت معطل ہونے والے اراکین میں وفاقی وزیر مصدق ملک، خالد مقبول صدیقی، ارشد وہرا، سردار اختر مینگل، سید عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، سائرہ افضل تارڑ اور مہرین رزاق بھٹو سمیت دیگر شامل ہیں۔
سندھ اسمبلی سے اسپیکر اویس قادر شاہ، قائم علی شاہ اور آغا شہباز درانی کی رکنیت بھی معطل کی گئی جبکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی۔ سعید غنی کی رکنیت بھی معطل کی گئی۔
سینیٹ سے فوزیہ ارشد، عابد شیر علی، مراد سعید اور نور الحق قادری کی رکنیت بھی معطل کی گئی۔
مزید پڑھیں16 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کردی جائے گی، الیکشن کمیشن
واضح رہے کہ معطل ارکان رکنیت بحال ہونے تک پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کی کسی کارروائی کا حصہ نہیں بن سکتے۔
الیکشن کمیشن نے 15 جنوری تک اراکین کو گوشوارے جمع کروانے کی ہدایت کی تھی تاہم 159 اراکین کی جانب سے جمع نہیں کروائے گئے جس پر ارکان کو معطل کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی تھی کہ اپنے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات مجوزہ فارم B پر الیکشن ایکٹ کی سیکشن 137 کے تحت مورخہ 15 جنوری 2026 تک الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔
قواعد و ضوابط کے مطابق معطل اراکین کو گوشوارے جمع کروانے ہوں گے جس کے بعد اسمبلی کی کسی کارروائی کا حصہ بن سکیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی رکنیت بھی معطل کی رکنیت معطل الیکشن کمیشن گوشوارے جمع معطل کی گئی اسمبلی کی اسمبلی کے
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔