انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف افتتاحی میچ میں فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
زمبابوے: انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ ہم نے مقامی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
فرحان یوسف نے مزید کہا کہ ٹرائی سیریز میں کھیلنے سے یہاں کے حالات اور پچ کی نوعیت کو سمجھنے میں مدد ملی ہے، جس کا فائدہ آج کے میچ میں ہوگا۔
دوسری جانب انگلینڈ کے کپتان نے کہا کہ ان کی ٹیم نے وارم اپ میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جس سے وہ اعتماد کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انگلش ٹیم آج دو اسپنرز کے ساتھ کھیلنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔