پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے 9 مئی سے متعلق پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ غیر قانونی قرار دیدی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتےہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ  سہیل آفریدی کو چند ماہ پہلے نہیں جانتے تھے، وہ پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں ان کو کوئی راستے سے ہٹا نہیں سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ  پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ غیر قانونی ہے، تفتیش کا عمل مکمل تھا پھر کیسے عدالت نے فارنزک لیب تک بات پہنچائی، پنجاب فارنزک لیب اور اس تفتیش کے عمل کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

اقرار الحسن کی سیاسی جماعت کا نام اور پارٹی پرچم سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

 ایک سوال کے جواب میں سلمان اکرم نے کہا کہ ہمیں مذاکرات کا ماحول نظر نہیں آرہا، جس کو اصولوں پر بات کرنی ہے وہ ہم سے بات کریں، انتخابات کو شفاف بنانا ہے، عوامی مینڈیٹ کی واپسی اور آزاد عدلیہ پر بات کریں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ  بات کرنی ہے تو علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو اختیار دیا گیا ہے، ہم کسی آسائش کے لیے چور دروازے کے لیے بات نہیں کرینگے، ہمیں اب مقدمہ عوام کے سامنے رکھنا ہوگا، پہلے بھی حکومت کے پاس بیٹھے تھے، بسکٹ چائے پی اور کچھ نہیں ہوا،  ملاقات کے لیے بھی وہ کہتے ہیں کہ ہم پوچھ کر بتائیں گے۔

اداکارہ ریما نے نعیمہ بٹ کو بال نہ کٹوانے کا مشورہ دیدیا

واضح رہے کہ پنجاب فارنزک سائنس لیبارٹری نے 9 مئی واقعات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کامران بنگش، تیمورجھگڑا اور عرفان سلیم کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پنجاب فارنزک لیب سلمان اکرم

پڑھیں:

کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار

کراچی:

شہر قائد میں ہل پارک کے اطراف پہاڑی علاقے کو کاٹ کر کی جانے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف رات گئے بڑا آپریشن کیا گیا جس میں ہیوی مشینری کی مدد سے متعدد تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شروع ہونے والی اس کارروائی کے دوران متنازعہ پلاٹ پر بنی باؤنڈری وال سمیت کئی غیرقانونی ڈھانچے گرا دیے گئے۔ کارروائی ڈائریکٹر انکروچمنٹ شیر علی کی نگرانی میں محکمہ لینڈ کے عملے نے انجام دی۔

ترجمان کے ایم سی کے مطابق ہل پارک کے اطراف سے تمام غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور علاقے کو تجاوزات سے مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب میئر کراچی نے سیکریٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو خط لکھ کر پلاٹ نمبر 39 جی فور بلاک 6 کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ پلاٹ کے حوالے سے پی ای سی ایچ ایس کی جانب سے لیز دینے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں جس پر مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ سرکاری و محفوظ علاقوں پر قبضے کی کسی بھی کوشش کو روکا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  • چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
  • فلم ’کالا ہرن‘ پر سلمان خان کا قانونی نوٹس، پروڈیوسر نے الزامات مسترد کر دیے
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے