Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:55:13 GMT

قتل کے ملزم کی سزائے موت ہائیکورٹ سے کالعدم 

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

قتل کے ملزم کی سزائے موت ہائیکورٹ سے کالعدم 

لاہور(خبرنگار) دوست کو قتل کے مجرم کی سزائے موت ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دی۔جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاءباجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا، عدالت نے مجرم محمد اصغر کی اپیل کو منظور کرلیا۔ واضح رہے کہ قتل کا مقدمہ 2014ءمیں سرگودھا پولیس نے درج کیا تھا جس میں ٹرائل کورٹ نے مجرم کو 2022ءمیں سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ دریں اثنا لاہور ڈیفنس کے نجی کالج کے مالک کے بیٹے احمد جاوید کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم عبد اللہ علی نے کمرہ عدالت میں گرفتاری دے دی۔جسٹس جواد ظفر نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔مدعی کی جانب سے برہان معظم ایڈووکیٹ اور میاں تبسم علی پیش ہوئے۔ملزم کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہم پولیس کو گرفتاری دینے کے لیے تیار ہیں ،عبوری ضمانت واپس کی جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا