پاکستان میں پاور اسٹوریج کے لیے لیتھیم اور سوڈیم بیٹریاں مقامی سطح پر تیار کی جائیں گی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
پاکستان نے توانائی کی سیکیورٹی مضبوط کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا،پاور اسٹوریج کے لیے بیٹریاں مقامی سطح پر تیار کی جائیں گی۔
انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) نے اس حوالے سے پالیسی ڈرافٹ تیار کر لیا ہے، جس کے مطابق آئندہ تین سال کے دوران بیٹری کے اہم پرزے پاکستان میں تیار کیے جائیں گے۔
ذرائع کےمطابق 2 غیرملکی کمپنیز 60 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرا چکیں،نئی بیٹریاں سیل فون،سولرسسٹم اور گاڑیوں میں استعمال ہونے والی بیٹریاں ہوں گی، اور مقامی سطح پر تیار ہونے کے باعث ملکی درآمدی بل میں نمایاں کمی آئے گی۔
پالیسی ڈرافٹ میں بیٹریوں کی سوڈیم کلورائیڈ سے تیاری کو بھی شامل کیا گیا ہے،جس کی کارکردگی لیتھیم بیٹریوں سے زیادہ ہے،بیٹری تیار کرنے والی فیکٹریز کو مشینری درآمد پر ٹیکس چھوٹ بھی دی جائے گی۔
ای ڈی بی حکام کےمطابق ملک میں بیٹری گیگا فیکٹری بنائی جائے گی، جس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور بجلی کی کھپت میں بھی اضافی سہولت ہوگی،مستقبل میں پاکستان میں 15 سے 20 فیکٹریاں لگائی جائیں گی، جس سے سالانہ اربوں ڈالر کے درآمدی بل سے چھٹکارا ملے گا۔
حکام نےمزید بتایا کہ پاکستان اب تک سولر سسٹم، انورٹر اور بیٹریز کے لیے تقریباً 8 ارب ڈالر کی درآمد کر چکا ہے، اور مقامی پیداوار کے بعد اس بل میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی:امریکا اور ایران کے درمیان ایک دوسرے پر حملوں کے تسلسل سے آبنائے ہرمز کی بندش، فی بیرل خام تیل کی عالمی قیمت 100ڈالر کی سطح پر آنے، امریکی فیڈرل ریزرو کے اگلے ہفتے کے اجلاس سے قبل سود کی بلند شرح کو تقویت ملنے سے عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46ڈالر کی کمی سے 4ہزار 050ڈالر کی سطح پر آگئی۔
کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 27ہزار 436روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت 3ہزار 944روپے کی کمی سے 3لاکھ 66ہزار 457روپے کی سطح پر آگئی۔
مزید پڑھیںسونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 4 دن کے بعد قیمت کم ہو گئی
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمتیں بڑھ گئیں
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
اسی طرح، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 61سینٹس کی کمی سے 58ڈالر 30سینٹس کی سطح پر آگئی۔
کمی کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 61روپے کی کمی سے 6ہزار 309روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 53روپے کی کمی سے 5ہزار 408روپے کی سطح پر آگئی۔