WE News:
2026-07-24@02:42:05 GMT

سوشل میڈیا پر 2016 کی تصاویر کیوں ٹرینڈ کر رہی ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

سوشل میڈیا پر 2016 کی تصاویر کیوں ٹرینڈ کر رہی ہیں؟

سوشل میڈیا پر ایک نیا وائرل رجحان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جس میں صارفین ایک دہائی پرانی، یعنی 2016 کی، اپنی تصاویر دوبارہ شیئر کر رہے ہیں۔ اس رجحان کو ’2026 نیا 2016 ہے‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں ماضی کی یادوں، ثقافت اور طرزِ زندگی کو تازہ کیا جا رہا ہے۔

اس ٹرینڈ کے تحت صارفین اپنے کیمرا رولز سے 2016 کی تصاویر منتخب کر کے انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز پر پوسٹ کر رہے ہیں جن میں اُس وقت کے فیشن، موسیقی اور مقبول فلٹرز نمایاں نظر آتے ہیں۔ اسنیپ چیٹ کے معروف فلٹرز، جیسے ڈاگ ایئرز اور فلاور کراؤن، بھاری میک اپ، پینسل اسکرٹس اور شوخ رنگوں والی تصاویر اس رجحان کی نمایاں علامات بن چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اویوا بیگ کون ہیں، گوگل پر کیوں ٹرینڈ کر رہی ہیں؟

یہ رجحان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ ہفتوں میں صارفین نے 2016 کو ایک یادگار سال کے طور پر یاد کیا۔ اس سال کو انٹرنیٹ میمز، مقبول موسیقی اور ثقافتی لمحات کی وجہ سے خاص مقام حاصل ہے، جن میں Mannequin Challenge، میوزیکل Hamilton اور پراسرار مسخرے دیکھے جانے کے واقعات شامل ہیں۔

مشہور شخصیات اور فنکار بھی اس ٹرینڈ میں شامل ہو گئے ہیں اور انسٹاگرام پر ایک دہائی پرانی اپنی پسندیدہ تصاویر پوسٹ کر رہے ہیں۔ گلوکار اور نغمہ نگار خالد نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا 2016

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Khalid (@thegr8khalid)

اس پوسٹ میں اُن کی ہائی اسکول گریجویشن، دوستوں کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے دیکھنے اور فوٹو شوٹس کی تصاویر شامل ہیں۔ یہ پوسٹ ان کے مشہور گانے ‘Location’ کے ساتھ شیئر کی گئی جو ان کے البم American Teen کا حصہ ہے جو 2017 کے آغاز میں ریلیز ہوا تھا۔

ماڈل کارلی کلوس نے بھی 2016 کی یادیں تازہ کرتے ہوئے اسنیپ چیٹ کے مشہور ڈاگ فلٹر کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karlie Kloss (@karliekloss)

جبکہ گلوکار چارلی پُتھ نے اپنی 2016 کی ہٹ گیت ‘We Don’t Talk Anymore’ پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کر کے اس رجحان میں حصہ لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Charlie Puth (@charlieputh)

کئی صارفین کا کہنا ہے کہ لوگ ایک نسبتاً سادہ اور خوشگوار دور کی طرف لوٹنے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔ 2026 نیا 2016 ہے کا ٹرینڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیجیٹل دنیا میں یادیں اور ثقافت کس طرح نئے انداز میں دوبارہ زندہ کی جا سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

2016 ٹرینڈ ٹرینڈ نئے ٹرینڈز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کر رہے ہیں

پڑھیں:

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ  نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ پہلے تو اس ویڈیو کو فیک اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تخلیق  بتایا گیا لیکن جب ویڈیو اصل نکل آئی تو ممتاز سینئیر سیاست دان نے دوسری شادی  کرنے کا دعویٰ کیا۔ خاتون کے غیر شادی شدہ ہونے کی دستاویز نے سیاستدان کو زیادہ مشکل میں ڈال دیا۔  بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے رکن، جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سینئیر سیاستدان غازی نذرالاسلام کی   ایک نوجوان خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک کی مبینہ دوسری شادی کے معاملے پر تنازع  ان کے دوسری شادی کا اعتراف کر لینے کے بعد کم نہیں ہوا۔ اب جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سارے معاملہ کی تحقیقات کروا رہی ہے

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

 بنگلہ دیش کے  میڈیا کے مطابق غازی نذرالاسلام کی سوشل میڈیا پر ایک نوجوان خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔ پہلے تو ان کے حامیوں نے اس ویڈیو کو ڈیپ فیک اور آڑٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی  ویڈیو قرار دیا، لیکن جب  تنقید کرنے والے  خاموش نہیں ہوئے تو بعض لوگوں نے اس ویڈیو کی سافٹ وئیرز کی مدد سے ویریفیکیشن کی۔ فیکٹ چیک کرنے والے ایک  ادارے  نے بتا دیا کہ ویکڈو بالکل اصلی ہے۔  نذر الاسلام کی نوجوان خاتون کے ساتھ  ویڈیو کے مصنوعی ذہانت سے تیار ہونے یا اس میں کوئی تبدیلی کیے جانے کے شواہد نہیں مل۔ اس کے بعد لوگوں کی ساری توجہ ویڈیو   میں شامل افراد اور ان کے باہمی تعلق پر مرکوز ہوگئی۔ جب سوشل میڈیا پر  تنقید کافی برھ گئی تو    جماعت اسلامی کے سینئیر سیاست دان اور رکن پارلیمنٹ نے ویڈیو کلپ میں اپنے ساتھ دکھائی دینے والی نوجوان خاتون کو اپنی بیوی قرار دے دیا۔  غازی نذرالاسلام نے اپنے بیان میں کہا کہ خاتون ان کی دوسری بیوی ہے  اور ان کی شادی 17 جون کو دونوں خاندانوں اور ان کی پہلی بیوی کی رضامندی سے ہوئی تھی۔

چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کی ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے چیئرمین سے ملاقات

 نذر الاسلام نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ اس وائرل ویڈیو کو خفیہ طور پر ریکارڈ کرکے بھتہ خوری اور سیاسی کردار کشی کےلیے منظرِ عام پر لایا گیا۔ جماعت اسلامی کے اس سینئیر رکنِ پارلیمنٹ کی پہلی بیوی نے اس موقع پر شوہر کا ساتھ دیا اور  ایک ویڈیو بیان میں اپنے عمر رسیدہ  شوہر کے مؤقف کی  تصدیق کی کہ ان کے شوہر نے نوجوان لڑکی مریم بیگم سے دوسری شادی کرلی ہے۔ مریم بیگم نے بھی ایک علیحدہ ویڈیو میں خود کو غازی نذرالاسلام کی بیوی  قرار دیتے ہوئے کہا کہ شادی 17 جون کو دونوں خاندانوں اور نذر الاسلام کی پہلی بیوی کی موجودگی میں ہوئی تھی۔

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن کا شیڈول جاری کر دیا

 بنگلہ دیشی میڈیا  میں سامنے آنے والی رپورٹوں کے مطابق غازی نذرالاسلام اور ان کے خاندان کی تصدیق کے باوجود سوشل میڈیا پر خاتون مریم بیگم  سے متعلق  قانونی دستاویزات منظر عام پر آئی ہیں، جن کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی رکن پارلیمنٹ یا خاتون اور ان کے اہلخانہ نے دستاویز ات میں موجود تضاد پر کوئی وضاحت دی ہے۔ شادی کے پانچ دن بعد نذر الاسلام نے بیوی کو کنوارا ظاہر کر کے اسکی سرکاری نوکری کی سفارش کی؟ ایک دستاویز میں نذر السلام کے ساتھ نظز آنے والی لڑکی مریم کی ازدواجی حیثیت ’غیر شادی شدہ‘ درج ہے اور اس دستاویز  پر غازی نذرالاسلام کی جانب سے 22 جون، یعنی اپنی بتائی ہوئی مبینہ شادی  کی تاریخ کے پانچ روز بعد، سرکاری ملازمت کے لیے سفارش بھی موجود دکھائی دیتی ہے۔ 

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

 بنگلہ دیش کے میڈیا کے مطابق یہ خاتون سرکاری ملازمت کی خواہاں تھیں اور غازی نذرالاسلام نے ان کی درخواست کی سفارش کی تھی۔  غازی نذرالاسلام نے ان تمام کہانیوں نظر انداز کرتے ہوئے ایک اور پیچیدہ کہانی سے پردہ اٹھا دیا جو  دال میں کافی کچھ کالا ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔ عمر رسیدہ سیاستدان نذر الاسلام نے یہ دعویٰ کیا کہ 13 جولائی کو وہ ڈھاکا کے موگ بازار میں ایک دفتر گئے تھے جہاں ان کی دونوں بیویاں بھی موجود تھیں۔

 نذر الاسلام نے الزام لگایا کہ  ڈرائیور، دوسری  کے ماموں اور چند نامعلوم افراد نے انہیں یرغمال بنا کر ایک لاکھ ٹکا بھتہ وصول کیا،  ان لوگوں نے نذر الاسلام کے بقول مزید رقم کا مطالبہ کیا اور  ان لوگوں نے ہی ان کی مریم کے ساتھ خفیہ طور پر نجی ویڈیو ریکارڈ کرکے بعد میں سوشل میڈیا پر پھیلا دی۔  نذر الاسلام کے اس دعوے میں کمزوری یہ ہے کہ ویڈیو کلپ مین نذر الاسلام کو اس خاتون کے ساتھ اپنے کمرے میں بیٹھے اور بوس و کنار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔  لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ بازار کے کسی دفتر  میں یرغمال بنا کر بھتہ لینے والوں کی رسائی ان کے گھر کے کمرے تک کیسے تھی۔  

پاکستان نے کابل فضائی حملوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کر دی

  اس سکینڈل کے سوشل میڈیا اور میڈیا میں بہت زیادہ ڈسکس ہونے کے بعد آخر کار جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ وہ اس سارے معاملے کی معلومات اکٹھی کر رہی ہے اور حقائق سامنے آنے کے بعد تنظیم کے اندر تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل احسان الحق محبوب زبیر کے مطابق پارٹی میڈیا رپورٹس، رکنِ پارلیمنٹ، ان کی دونوں بیویوں اور خاتون کے والد کے بیانات کا جائزہ لے رہی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی