سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری نے  شب معراج کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا  شب معراج کو امت مسلمہ کو نماز کا تحفہ عطا کیا گیا جو خالق اور بندے کے درمیان براہ راست اور مسلسل تعلق قائم کرتی ہے

 صدر مملکت نے کہا شبِ معراج کا بابرکت موقع پوری امت مسلمہ کےلئے روحانی بلندی، کامل ایمان اور الّلہ تعالیٰ کے قرب کی عظیم علامت ہے۔ اس مقدس رات الّلہ تعالیٰ نے اپنے محبوب نبی حضرت محمد مصطفیٰﷺ کو وہ عظیم الشان اعزاز عطا فرمایا جو انسانی فہم سے بالاتر ہے اور جو اہل ایمان کےلئے سرچشمۂ ہدایت بنا رہے گا۔ 

خیرپور ؛ خسرہ کی وبا بے قابو ، 3 ننھے پھول مرجھاگئے

واقعۂ معراج ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ پختہ ایمان، صبر اور اطاعت کے ذریعے انسان بلند ترین اخلاقی اور روحانی درجات تک پہنچ سکتا ہے۔ یہ ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ آزمائشیں اور مشکلات عارضی ہوتی ہیں جبکہ الّلہ تعالیٰ کی رحمت اور نصرت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
 شب معراج کو امت مسلمہ کو نماز کا تحفہ عطا کیا گیا جو خالق اور بندے کے درمیان براہ راست اور مسلسل تعلق قائم کرتی ہے۔ نماز محض عبادت نہیں بلکہ یہ نظم و ضبط، کردار سازی اور اجتماعی ذمہ داری کے احساس کا ذریعہ ہے جو ایک منصفانہ اور متوازن معاشرے کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔
 اس موقع پر میں قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ شب معراج کے پیغام کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائے تاکہ ہم برداشت، قانون کی بالادستی، سماجی انصاف اور انسانیت کےلئے ہمدردی کو فروغ دے سکیں۔ ہم میں سے ہر ایک کو ایک ایسی ریاست کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جہاں امن، صبر اور اخلاقی اقدار ہماری قومی شناخت ہوں۔

اپنی ہی 2 بیٹیوں کے ساتھ زیادتی، بدبخت باپ نے اعترافِ جرم کرلیا

 ایک ایسے وقت میں جب دنیا اور بالخصوص امت مسلمہ کو پیچیدہ فکری، سماجی اور انسانی چیلنجز کا سامنا ہے، شب معراج اتحاد، استقامت اور امید کا پیغام دیتی ہے۔ یہ بابرکت رات ہمیں یاد دلاتی ہے کہ مشترکہ چیلنجز سے صرف یکجہتی اور اخلاقی عزم کے ذریعے ہی نمٹا جاسکتا ہے۔

میں الّلہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ پاکستان کو امن و سلامتی، قومی ہم آہنگی اور پائیدار ترقی عطا فرمائے اور ہمیں ایک مضبوط، باوقار اور فلاحی ریاست کے طور پر آگے بڑھنے کی توفیق دے۔ الّلہ تعالیٰ ہمیں شبِ معراج کے پیغام کو سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور اسے آنے والی نسلوں تک منتقل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

پیکجز مہنگے ہونے پر انٹرنیٹ کمپنیوں کی وضاحت سامنے آ گئی

پاکستان زندہ باد

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: امت مسلمہ کو ال لہ تعالی

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری