اسلام آباد:(نیوزڈیسک) کیپیٹل ٹیریٹری پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (آئی سی ٹی-پیرا) نے جمعہ، 16 جنوری 2026ء کو چیئرمین پیرا ڈاکٹر غلام علی ملاح کی زیرِ صدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس کا مقصد اسٹیک ہولڈرز کے مسائل، خدشات، تجاویز، سفارشات اور آراء کو براہِ راست سننا تھا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نے بتایا کہ پیرا اسلام آباد میں انٹرمیڈیٹ/اے لیول تک نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن اور ضابطہ بندی کی ذمہ دار اتھارٹی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پیرا کی اولین ترجیح معیاری تعلیم کا فروغ، شفافیت کا قیام اور طلبہ و والدین کے حقوق کا تحفظ ہے۔

چیئرمین نے مزید بتایا کہ اسٹیک ہولڈرز کی شکایات کے ازالے کے لیے پیرا میں باقاعدہ شکایتی سیل فعال ہے۔ تاہم کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کو براہِ راست پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی شکایات، تجاویز اور آراء اتھارٹی کے سامنے پیش کر سکیں۔ اس طرح کے بامقصد رابطے عوامی مسائل کے مؤثر حل، سروس ڈیلیوری میں بہتری اور حکومت و عوام کے درمیان اعتماد کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

کھلی کچہری کے دوران اسکول انتظامیہ کے نمائندگان، والدین، طلبہ، اساتذہ اور عام شہریوں نے رجسٹریشن و تجدیدِ رجسٹریشن، فیسوں سے متعلق معاملات، اسکالرشپس، داخلوں، تعلیمی سہولیات اور تدریسی معیار سے متعلق مختلف مسائل و خدشات پیش کیے۔

چیئرمین نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شرکاء کو تفصیلی اور تسلی بخش جوابات دیے اور موقع پر ہی شکایات کے ازالے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
چیئرمین نے اسٹیک ہولڈرز اور والدین کو یقین دہانی کرائی کہ پیرا ایکٹ اور قواعد و ضوابط کے تحت ڈیجیٹل نظام کے فروغ اور مضبوط ریگولیٹری نفاذ کے ذریعے مکمل تعاون، سہولت اور معاونت جاری رہے گی۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ کھلی کچہری کو پیرا کی سرگرمیوں کا مستقل حصہ بنایا جائے گا۔

شرکاء نے اتھارٹی کی جانب سے بروقت جوابات اور مسائل کے مؤثر حل پر اطمینان کا اظہار کیا اور چیئرمین پیرا کی جانب سے شفافیت کے فروغ اور عوام سے براہِ راست رابطے کے اس اقدام کو سراہا

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کھلی کچہری چیئرمین نے پیرا کی

پڑھیں:

پنجاب ایجوکیشن انیشیٹوز مینجمنٹ اتھارٹی میں ملازمتوں کا اعلان، درخواست دینے کا طریقہ کار جانیے

ویب ڈیسک : پنجاب ایجوکیشن انیشیٹوز مینجمنٹ اتھارٹی (پی ای آئی ایم اے) کی جانب سے مختلف شعبوں میں تجربہ کار اور قابل پیشہ ور افراد کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر 31 اہم اسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے درکار تعلیمی قابلیت اور درخواست دینے کا طریقہ کار بھی سامنے آگیا ۔ 

پنجاب ایجوکیشن انیشیٹوز مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایڈمنسٹریشن، فنانس، تعلیم، آئی ٹی اور ریسرچ سمیت مختلف محکموں میں عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ان ملازمتوں کے لیے ماہانہ تنخواہیں 1 لاکھ 50 ہزار روپے سے لے کر 7 لاکھ 50 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہیں۔

آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے

ہیومن ریسورس اینڈ ایڈمنسٹریشن، فنانس، پروگرام، پارٹنرشپ اینڈ کولیبریشن، اکیڈمکس اینڈ ریسرچ، اور مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کے شعبوں کے لیے ڈائریکٹرز مطلوب ہیں۔ ان عہدوں کے لیے عمر کی حد 35 سے 55 سال، کم از کم 16 سالہ تعلیم اور 10 سال کا متعلقہ تجربہ لازمی ہے اور ماہانہ تنخواہ 7,50,000 روپے تک ہوگی۔ 

چیف آڈٹ آفیسر، ڈیٹا اینالسٹ، اور ڈیٹا انجینئر کی ایک ایک اسامی خالی ہے، چیف آڈٹ آفیسر کے لیے عمر کی حد 30 سے 45 سال جبکہ ڈیٹا اینالسٹ اور انجینئر کے لیے 28 سے 45 سال ہے۔ اس کے علاوہ ایڈمنسٹریشن، فنانس، ٹریننگ اور مانیٹرنگ سمیت دیگر شعبوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی اسامیاں خالی ہیں ، جن کی تنخواہ 2 لاکھ 25 ہزار روپے ہے۔ تاہم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی اینڈ سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کی تنخواہ 3 لاکھ روپے ماہانہ ہوگی۔ ان کے لیے 16 سالہ تعلیم اور 3 سال کا تجربہ درکار ہے۔

آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

پیمانے کے تحت 7 اسسٹنٹ اور 2 اسسٹنٹ آئی ٹی کی اسامیاں بھی متعارف کروائی گئی ہیں، جن کے لیے کم از کم 1 سال کا تجربہ ہونا ضروری ہے۔

درکار تعلیمی قابلیت
امیدواروں کے پاس ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تسلیم شدہ اداروں کی ڈگریاں ہونی چاہئیں، جن میں مطلوبہ شعبوں میں بزنس ایڈمنسٹریشن، فنانس اینڈ اکاؤنٹنگ، پبلک ایڈمنسٹریشن، ایجوکیشن، سوشل سائنسز، ڈیٹا سائنس، کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئر انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

درخواست دینے کا طریقہ کار
خواہش مند امیدوار پنجاب حکومت کے آفیشل جاب پورٹل jobs.punjab.gov.pk پر جا کر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں، بذریعہ ڈاک، ای میل، کوریئر سے جمع کروائی جانے والی درخواستیں قابلِ قبول نہیں ہوں گی۔

پہلے سے سرکاری یا نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے امیدواروں کو اپنے محکمے کے توسط سے اپلائی کرنا ہوگا اور ضرورت پڑنے پر این او سی فراہم کرنا ہوگا۔

: نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق
  • پنجاب ایجوکیشن انیشیٹوز مینجمنٹ اتھارٹی میں ملازمتوں کا اعلان، درخواست دینے کا طریقہ کار جانیے
  • سرکاری ملازمتوں کا شاندار موقع! ماہانہ تنخواہ 1 لاکھ سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے تک
  • چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
  • سائوتھ ایئر کا نجی ایئر فیلڈز پر کمرشل پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ
  • اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری