data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس سے خریدا گیا بیلہارا کلاس کا مسلح فریگیٹ یونان پہنچ گیا جو یونانی بحریہ کو جدید بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ یہ فریگیٹ 4نئے جنگی بحری جہازوں میں سے ایک ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یونان نے اپنی فوج کو جدید بنانے کے سلسلے میں فرانس سے بیلہارا کلاس کا جہاز وصول کرلیا ہے۔ ایتھنز حکومت نے 2021 ء میں تقریباً 3 ارب یورو کے معاہدے کے تحت فرانس سے 3بیلہارا فریگیٹس خریدنے کا فیصلہ کیا تھا، جن کا مقصد یونانی بحریہ میں شامل ان پرانے جہازوں کی جگہ لینا ہے جو گزشتہ 30 برس سے زیادہ عرصے سے استعمال میں تھے۔ 2025 ء میں یونان نے ایک اضافی فریگیٹ کا آرڈر بھی دیا۔یونانی حکومت کے مطابق ملک 2036 ء تک اپنی فوج کی جدید کاری کے لیے تقریباً 28 ارب یورو خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد خطے میں اپنے دیرینہ حریف ترکیہ کے ساتھ دفاعی توازن برقرار رکھنا ہے۔ یونان اس وقت اپنی مجموعی قومی پیداوار کا تقریباً 3 فیصد دفاع پر خرچ کر رہا ہے، جو 2025 میں یورپی یونین کی اوسط سے تقریباً دگنا ہے۔ یورپ کے کئی ممالک روس اور یوکرین کی جنگ سمیت علاقائی کشیدگی کے باعث دفاعی اخراجات میں اضافہ کر رہے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے

حج 2026 کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 5724 کے ذریعے 370 حجاج کرام آج اسلام آباد پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج و عمرہ کی حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات کرنے پر پاکستانی حج مشن کو خراج تحسین

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کرام کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال قریباً ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی، جن میں ایک لاکھ 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب گئے۔

پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع۔ سعودی ائیرلائن کے ذریعے 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔@iamabidmalik @AmirSaeedAbbasi @KulAalam pic.twitter.com/zBqJGjKIEa

— Media Talk (@mediatalk922) June 1, 2026

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حجاج کرام نے حج 2026 کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب، حجاج کرام میں قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر مذہبی امور اور ان کی ٹیم کو حج کے بہترین انتظامات پر مبارکباد بھی پیش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد آئیرپورٹ حجاج کرام طارق فضل چوہدری وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری

متعلقہ مضامین

  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • بٹ کوائن کی تاریخی گراوٹ، سرمایہ کاروں کے کروڑوں ڈالر ڈوب گئے
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے