مرونل ٹھاکر کی دھنوش سے ویلنٹائن ڈے پر شادی؟ حقیقت کیا ہے
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
بالی ووڈ اداکارہ مرونل ٹھاکر کی دھنوش سے ویلنٹائن ڈے پر شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرونل ٹھاکر اور دھنوش دونوں ہی ماضی میں اپنے تعلقات سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کرچکے ہیں لیکن ان کی تعلق کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔
فلم انڈسٹری سے وابستہ غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق دونوں 14 فروری کو قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تاہم، دونوں فنکاروں ان کے دوستوں یا مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے اب تک کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
چند ماہ قبل، 33 سالہ اداکارہ مرونل ٹھاکر نے ان افواہوں پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھنوش میرے صرف اچھے دوست ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے تو ان افواہوں پر ہنسی آتی ہے۔
یاد رہے کہ مرونل ٹھاکر کی فلم ’سن آف سردار ٹو‘ کی ریلیز سے قبل یہ خبریں وائرل ہوئی تھیں کہ 44 سالہ اداکار دھنوش صرف مرونل سے ملنے کے لیے چنئی سے ممبئی آئے تھے جب کہ ایک وائرل ویڈیو میں دونوں کو ہاتھ پکڑے اور آپس میں سرگوشیاں کرتے دیکھا گیا تھا۔
جس پر اداکارہ نے واضح کیا تھا کہ وہ ’سن آف سردار 2 ‘ کی پروموشنز میں شرکت کے لیے آئے تھے اور انہیں فلم کے مرکزی ہیرو اجے دیوگن نے مدعو کیا تھا۔
علاوہ ازیں، ایک بھارتی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ دھنوش، مرونل ٹھاکر کو ڈیٹ کررہے ہیں اور ابھی وہ اس رشتے کو منظرعام پر نہیں لانا چاہتے۔
واضح رہے کہ دھنش نے رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ رجنی کانت سے 18 نومبر 2004 کو شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں (یاترا اور لنگا)، تاہم جوڑے نے 2022 میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل مرونل ٹھاکر
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.