ایف بی آر کا شوگر ملز، فیڈ ملز اور مختلف بیکریز کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر میں شوگرملز، فیڈ ملز اور مختلف بیکریز کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں مختلف بیکریز اور ملز کے کاروباری احاطوں میں ان لینڈ ریونیو افسران کی تعیناتیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ مانیٹرنگ کا عمل انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کی دفعہ 175سی کے تحت کیا جائے گا، جس میں بیکریز اور ملز کی سیلز، پرچیز اور دیگر مالیاتی سرگرمیوں کی مکمل نگرانی شامل ہے۔ تعینات افسران سروسز کی وصولی، رسیدوں کے اجراء اور ٹیکس ریکارڈ کی جانچ کریں گے تاکہ ٹیکس وصولی کی شفافیت اور درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ کا مقصد ٹیکس چوری کی روک تھام اور ممکنہ طور پر ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
اویس کیانی: گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مختلف سیکیورٹی اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، پنجاب رینجرز، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور جی بی اسکاؤٹس کے اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
حکومتی منظوری کے بعد پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 220 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔
سیکیورٹی پلان کے تحت پاک فوج کے 985 جوان، پنجاب پولیس کے 6 ہزار اہلکار، اسلام آباد پولیس کے 1500 اہلکار، پنجاب رینجرز کے 2 ہزار جوان، ایف سی کے ایک ہزار اہلکار جبکہ جی بی اسکاؤٹس کے 1500 اہلکار انتخابی ڈیوٹی انجام دیں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز اور اہم مقامات پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ ووٹرز محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔